ریاض الصالحین اردو شرح درجہ ثالثہ اصل کتاب وشروحات یہاں موجود ہیں۔ درس نظامی کتب وشروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلا تکلف اپنی مطلوبہ کتب ڈاؤن لوڈ کریں۔ مدارس سےمتعلقہ مزید مفید معلومات کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ اگر مطلوبہ کتب کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی ہو یا کتب دستیاب نہ ہو، تو براہ کرم کمنٹس باکس میں رابطہ کریں۔
ریاض الصالحین اردو شرح درجہ ثالثہ
حضوراکرم ﷺ کی احادیث مبارکہ کی خدمت میں اپنی زندگی گزارنا بہت ہی عظیم المرتبت امر ہے۔ اور یہ اللہ تعالی کے چنیدہ افراد ہی اس امرمبارک میں اپنی زندگی جان و مال کو کھپاتے ہیں۔ کتاب ریاض الصالحین کے مصنف امام نووی رحمتہ اللہ علیہ بھی انہی عظیم المرتبت محدثین میں سے ہیں۔ امام نووی مصنف ِکتاب کا مکمل نام؛ ابو زکریا محی الدین یحی بن شرف النووی ہے۔ نوی علاقے کی جانب نسبت کی وجہ سے نووی کہلاتے ہیں۔ جنہوں نے حفاظت واشاعت حدیث کے سلسلہ میں گراں قدرخدمات سرانجام دیں۔
درجہ ثالثہ کے نصاب کی تفصیلی معلومات سے مستفید ہوں
pdf اردو شروحات ریاض الصالحین
کتاب”ریاض الصالحین” بھی آپ کا ہی بلند پایہ علمی شاہکارہے۔ جس سےلا تعداد انسانوں نےعلم حاصل کیا۔ علامہ نووی نے اپنی اس عظیم المرتبت کتاب کی خود ہی تشریح بھی فرمائی۔ جس کا نام ” نزہت المتقین“ رکھا۔ چنانچہ آپ نے کتاب ریاض الصالحین کی ترتیب اورسبب تالیف کو سامنے رکھتے ہوئے۔ اس کی وضاحت اسی اندازسے فرمائی۔ کہ قارئین استفادہ میں کوئی کمی محسوس نہ کریں۔ پھراس کی بے شمارتشریحات و تراجم ہوئے۔ اردو زبان میں بھی اس کتاب کے تراجم ہوئے۔ اورعلوم نبوت کے پیاسے اس سے سیراب ہوتے رہے۔ اورتا حال یہ خدمت جاری ہے۔ اسی افادیت کی وجہ سے یہ کتاب درس نظامی میں شامل نصاب ہے۔ درجہ خاصہ اول (ثالثہ) کے طلباء کو اس کا کتاب الادب پڑھایا جاتا ہے۔
درجہ ثالثہ کے نصاب میں شامل حصہ تفسیر کے لیے اردو تفاسیر ڈاؤن لوڈ فرمائیں
کتاب ریاض الصالحین و شروحات درس نظامی
ڈاؤن لوڈ لنک |
شروحات و کتب کے نام |
Reiaz Ul Ssaleheen Bushra |
ریاض الصالحین (کتاب الجہاد تا آخر کتاب الدعوات)مصنف؛ الامام ابی زکریا محیی الدین یحی بن اشرف النووی الدمشقی ناشر: مکتبۃ البشری پاکستان |
Reiaz Ul Ssalehin Urdu Tarjmah |
ریاض الصالحین مکمل (اردو ترجمہ)مصنف؛ امام محی الدین ابی زکریا بن شرف نووی مترجم؛ محمد حسین صدیقی ناشر؛ زمزم پبلشرز مقدس مسجد، اردوبازار، کراچی۔ |
Riaz al Saleheen Urdu |
ریاض الصالحین مترجم(جلد اول)مترجم؛ مولانا شمس الدین صاحب ناشر؛ مکتبۃ العلم، اردو بازار لاہور۔ |
Raozatus SaleheenSharh UrduRiaz Us Saleheen |
روضۃ الصالحین شرح اردو ریاض الصالحین(جلد،اول،دوم،سوم،چہارم،پنجم) ترجمہ و تشریح؛ محمد حسین صدیقی،استاذ جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی۔ |
Khair us SaleheenUrdu Sharh Riaz us Saleheen lilbnaat |
خیر الصالحین اردو شرح ریاض الصالحینللبنات نصاب کے مطابق مکمل شرح جلد اول، دوم مصنف؛ حضرت مولانا محمد ادریس میرٹھی رحمہ اللہ۔ ناشر؛ ادارہ تالیفات اشرفیہ،چوک فوارہ ملتان پاکستان۔ |
Tareeq us SalekinSharh UrduRiaz us Saleheen |
طریق السالکین شرح اردو ریاض الصالحین(جلد اول دوم سوم) مترجم وشارح؛ مولانا ڈاکٹر ساجد الرحمن صدیقی ابن مولانا محمد اشفاق الرحمن شارح: مؤطا امام مالک ناشر؛ دارالاشاعت اردو بازار کراچی۔ |
Nuzhatul Muttaqin Urdu Sharh Riaz us Salehin |
نزہۃ المتقین اردو شرح ریاض الصالحین(جلد اول،دوم) مؤلفین؛ ڈاکٹر مصطفی سعید الخن، ڈاکٹر مصطفی البغا، محی الدین مستو علی الشربجی، محمد امین لطفی ناشر؛ مکتبۃ العلم، اردو بازار لاہور |
Dalil ul FaleheenSharh UrduRiaz us Salehin |
دلیل الفالحین شرح اردو ریاض الصالحین(الجز الاول،الثانی،الثالث،الرابع،الخامس) مترجم؛ مولانا شمس الدین صاحب ناشر؛ مکتبۃ العلم ،اردو بازار لاہور۔ |
Dalil ul FaleheenSharah Reiaz Ul Ssalehin Arabic |
کتاب دلیل الفالحین لطرق ریاض الصالحین(الجزالاول،الثانی،الثالث،الرابع،الخامس،السادس،السابع،الثامن) تالیف؛ الامام العلامۃ محمد بن علان الصدیق الشافعی اللاشعری المکی ناشر؛ دارالکتب العربی،بیروت،لبنان۔ |
درس نظامی کتب و شروحات پی ڈی ایف وفاق المدارس
درس نظامی کتب و شروحات کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔ اپنی مطلوبہ کتب تلاش کی مشقت اٹھائے بغیربا آسانی ڈاؤن لوڈ کریں۔ سامنے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔ اور کتب اپنے پاس محفوظ کریں۔ مزید کتب کے حصول کے لیے کمنٹس باکس میں رابطہ کریں۔ مدارس سے متعلقہ مزید مفید معلومات کے لیے۔ مثلا: درس نظامی کتب و شروحات کے ساتھ مدارس کے نصاب میں تبدیلی وغیرہ کی معلومات۔ وفاق المدارس کی جانب سے جاری کردہ اہم اعلانات۔ اسی طرح مدارس کی دینی اسناد کا معادلہ و متعلقہ وفاق سے تصدیق۔ دینی اسناد کی ایچ ای سی سے ویریفیکیشن۔ علمی تحقیقی مضامین اور دیگر بہت سی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔