پنجاب حکومت نے نرسنگ کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین اور مردوں کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ صوبے کے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے چار سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ یہ ایک بہت اچھا موقع ہے ان لوگوں کے لیے جو صحت کے شعبے میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔
Punjab BS Nursing Admission 2025 in Government Hospitals
Punjab BSN Generic ( 4 years ) admissions are open in 44 GOVT hospitals. The last date for BS Nursing admission 2025 is 23 December 2024 ate 4 pm pst. Applications are invited from eligible male and female candidates. Please visit the Punjab Nursing Admission System official website (http://pnas2.phf.gop.pk/) to apply online.
پنجاب کے گورنمنٹ ہسپتالوں میں بی ایس سی نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلے کا اعلان
کون درخواست دے سکتا ہے؟
لڑکیاں: صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں درخواست دے سکتی ہیں۔
لڑکے: صرف گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔
:تعلیمی قابلیت
میٹرک (سائنسی مضامین کے ساتھ) اور ایف اے/ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 50% نمبر۔
پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔
:عمر کی حد
اب عمر کی حد 25 سال کی بجائے 35 سال کر دی گئی ہے۔
شادی شدہ امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
:سٹائپینڈ
چار سالہ ڈگری پروگرام کے دوران آپ کو ماہانہ 31470 روپے کا سٹائپینڈ دیا جائے گا۔
:انٹرن شپ
انٹرن شپ کے دوران تنخواہ کا معاملہ ابھی زیر غور ہے۔
:آن لائن درخواست
اپلائی کرنے کے لیے ویب سائٹ پر جائیں اور اپنا شناختی کارڈ رجسٹر کریں۔
500 روپے کا چالان اپلوڈ کریں۔
:بی ایس این نرسنگ کے آن لائن داخلے کا طریقہ کار
ویب سائٹ پر جائیں: ویب سائٹ کا لنک تلاش کریں اور اس پر کلک کریں۔
رجسٹریشن: اپنا شناختی کارڈ رجسٹر کریں اور ایک اکاؤنٹ بنائیں۔
درخواست فارم پُر کریں: فارم میں اپنی تمام ذاتی اور تعلیمی معلومات پُر کریں۔
چالان اپلوڈ کریں: 500 روپے کا چالان اسکین کر کے اپلوڈ کریں۔
درخواست جمع کروائیں: تمام معلومات پُر کرنے کے بعد اپنی درخواست جمع کروائیں۔
:آخری تاریخ
درخواست دینے کی آخری تاریخ 23 دسمبر ہے۔