مفت آٹا سکیم آن لائن رجسٹریشن

مفت آٹا سکیم آن لائن رجسٹریشن

اپڈیٹس

مفت آٹا سکیم آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار جانیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مفت آٹے کی سہولت میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ آن لائن رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار یہاں سے معلوم کریں۔ رجسٹریشن کا طریقہ کار نہایت آسان انداز میں یہاں بتایا گیا ہے۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ یا کمنٹس باکس میں ہم رابطہ کریں۔

مفت آٹا سکیم آن لائن رجسٹریشن

ملک پاکستان کی وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں  کے ساتھ مل کرعوام الناس کی ریلیف کے لیے یہ مفت آٹا سکیم کا پروگرام جاری کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں عوام الناس کی سہولت کے لیے 53 ارب روپے کی سبسڈی جاری کی گئی ہے۔ جس سے چار کروڑ ستر 70 لاکھ  آٹے کے تھیلے  مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ سکیم صرف رمضان المبارک کے ماہ مبارک کے لیے ہے۔

Muft Atta Scheme Online Registration

مفت آٹا سکیم آن لائن رجسٹریشن

مفت آٹا سکیم کی تفصیل

سکیم مفت آٹا کے تحت ہر خاندان کو 10 کلو آٹے کے تین تھیلے دیے جائیں گے۔ کل تقسیم کئے جانے والے تھیلوں کی تعداد 4 کروڑ 70 لاکھ ہے۔ جو کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اس سکیم کو شروع کیا ہے۔

مفت آٹا سکیم میں اہل ہونے کی شرائط

رمضان المبارک میں ملنے والے مفت آٹا سکیم میں اہلیت کے لیے درج ذیل شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے۔

۔٭ مفت آٹا لینے والا ملک پاکستان کا شہری ہو۔ اور اس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔

۔٭ ایسے خاندان جن کی ماہانہ آمدن 60 ہزار سے کم ہے۔ وہ اس پروگرام کے اہل ہیں۔

۔٭ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندان بھی اس سکیم میں اہل ہیں۔

مفت آٹا سکیم میں رجسٹریشن کا طریقہ کار

رمضان مبارک میں ملنے والے مفت آٹا سکیم میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ اس کے لئے دو طریقے مہیا کئے گئے ہیں۔ 1 آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دی گئ ہے۔ جس کے لئے آپ نگہبان راشن پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنا شناختی کارڈ نمبر اور تمام ضروری معلومات کا اندراج کریں۔ اور نیچے موجود بٹن پر کلک کریں۔ کچھ ہی وقت میں آپ کی اہلیت یا غیر اہلیت کے بارے میں آپ کو بتادیا جائے گا۔

مفت آٹا سکیم میں اپنی اہلیت آن لائن چیک کریں

مفت آٹا سکیم آن لائن رجسٹریشن چیک کریں

کے ذریعے رجسٹریشن کرائیں SMS مفت آٹا سکیم میں

ایسے افراد جو اینٹرنیٹ کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ وہ سادہ موبائل فون پر ایک میسج کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے۔ کہ اپنے موبائل فون سے 8070 پر میسج بھیجیں جس میں آپ کا شناختی کارڈ نمبر اورآٹا لکھا ہو۔ یہ میسج بھیج دیں اور پھر تصدیقی میسج کا انتظار کریں۔

 مفت آٹا کہاں سے ملے گا

رمضان میں حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کے لیے مختلف مقامات پرسنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح مقررہ کریانہ سٹورزاوریوٹیلٹی سٹورزسے بھی یہ آٹا لیا جا سکتا ہے۔ صرف لاہور شہر میں یوٹیلٹی سٹورز کے علاوہ 40 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں سے مفت آٹا وصول کیا جا سکتا ہے۔

مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ یا کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *