سبع معلقات اردو شروحات برائے درجہ خامسہ

سبع معلقہ اردو شروحات برائے درجہ خامسہ

شروحات پی ڈی ایف کتابیں

سبع معلقہ اردو شروحات برائے درجہ خامسہ یہاں موجود ہیں۔ المعلقات السبعہ کی کتاب اوراردو،عربی شروحات یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ درس نظامی کی کتب و شروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ احباب اپنی مطلوبہ کتب و شروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ کتب وشروحات کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی ہو تو بلا تکلف کمنٹس باکس میں ہمیں مطلع فرمائیں۔

سبع معلقہ اردو شروحات برائے درجہ خامسہ

امرؤ القیس کا شمارزمانہ جاہلیت کے نامور شعراء میں ہوتا ہے۔ جب بھی اس زمانہ کے مشہورومعروف اور قادرالکلام شعرا کا ذکر ہوتا ہے۔ تو امرؤالقیس کا نام سرفہرست ہوتا ہے۔ ان تمام باتوں کے باوجود اس شخص کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے۔ کہ”اشعر الشعراء وقائد هم إلى النار” او كما قال علیہ الصلوۃ والسلام۔ يعنى تمام شاعروں سے اچھا شاعر ہے۔ اوران سب کو آگ کی طرف لے جانے والا ہے۔ اصل نام ذوالقروح حندج بن حجرکندی ہے۔ کنیت ابوالحرث اور لقب ملک العلیل ہے۔

المعلقات السبعہ اردو شروحات برائے درجہ خامسہ

بہرحال یہ معزز خاندان کا نجیب الطرفین بچہ تھا۔ اس کا باپ قبیلہ بنواسد کا بادشاہ اور شاہان کندہ کی نسل سے تھا۔ ماں کلیب ومبلبل کی بہن تھی۔ وہ خاندان بنو اسد کے خالص عربی ماحول میں پروان چڑھا۔ اور وہیں جوان ہوا۔ اس نے شعر سنےاور ان کی روایت کی۔ اسے شعر و شاعری سے بڑا شغف اور شاعروں سے مقابلہ کرنے کا بھی شوق تھا۔ بچپن ہی سے شعر کہنے لگا تھا۔ طبیعت کا تیزاورذہین تھا۔ چنانچہ وہ نئے نئے معانی و مضامین پیدا کرتا۔ انوکھے اور جدید اسالیب اختیار کرتا۔ اس کی شہرت و برتری،غیرمعمولی ذہانت اور بلند مرتبہ کی وجہ سے مشہور ہوا۔ اس کے زمانہ کے بہت سے دوسرے لوگوں کے اشعار بھی اس کی شاعری میں جنگ پاگئے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ سب سے پہلا شاعر ہے۔

سبعہ معلقات شروحات اردو درجہ خامسہ

جس نے لبوب کے کھنڈروں پر کھڑے ہونے۔ اور رونے کی رسم ایجاد کی۔ شاعری میں عورتوں سے عشق کیا۔ انہیں ہرنیوں سے تشبیہ دی۔ ہم سفروں اور گھوڑے کی سواری کرتے رہنے کی وجہ سے۔ اس نے رات اور گھوڑے کا وصف نہایت خوش اسلوبی سے بیان کیا ہے۔ آپ کو اس کی شاعری میں اس کی پوری زندگی اور اس کے اخلاق عادات کی زندہ تصویر نظر آئے گی۔ اس میں شاہی شوکت و سطوت،فقیرانہ تواضح و مسکنت،قلندرانہ مستی نظر آئے گی۔ اسی طرح اس کی شاعری میں بھرتے شیر کی حمیت،آوارگی کی ذلت وبےحیاتی زخم خوردہ کے شکوےاور نالے سب ہی ایک جاملیں گے۔ امرؤ القیس کے متعلق تمام راویوں کا متفقہ فیصلہ ہے۔ کہ وہ مذکورہ وجوہ کی بنا پر تمام جاہلی دور کے شاعروں کا امام وقائد تھا۔

دیوان الحماسہ کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں

سبع المعلقات کی شرح درجہ خامسہ

حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ نےاسی  مسلمہ حقیقت کی جانب متوجہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔: اپنے دیوان بینی یعنی جاہلیت کے اشعار سے تعلق قائم رکھو۔ کیونکہ اس میں تمھاری نزولی کتاب کی تفسیراور تمھارے کلام کے معنی ملتے ہیں۔ اس ضرورت کی وجہ سے سبع المعلقات جیسی کتابیں نصاب کاجز قراردی گئی ہیں۔ اور درس نظامی میں اس کے ابتدائی تین معلقے درجہ عالیہ اول (خامسہ)کے طلباء کو پڑھائے جاتے ہیں۔

کتاب اور شروحات درجہ خامسہ

ڈاؤن لوڈ لنک

شروحات و کتب

Al Muallaqat us Sabaah Maktabat Ul Bushra

Al Muallaqat us Sabaa المعلقات السبع

ڈاؤن لوڈ کریں

المعلقات السبعہ(پہلے تین معلقے)

ابوالحرث ذوالقرح حندج بن حجر کندی ملک الضلیل امرؤالقیس

ناشر؛ مکتبہ البشری

Tasheelaat Urdu Sharah Sab Ul Mallaqat

Tashilaat Urdu Sharh Al Sabul Muallaqat تسھیلات اردو شرح سبع المعلقات

ڈاؤن لوڈ کریں

تسہیلات اردو شرح سبع المعلقات

شارح؛ مولانا محمد ناصر صاحب۔

ناشر؛ مکتبہ رحمانیہ لاہور۔

Tasreehaaat Urdu Sharah Sab Ul Muallaqaat

Tasrihaat Urdu Sharh Al Sabul Muallaqat تصریحات اردو شرح سبع المعلقات

ڈاؤن لوڈ کریں

تصریحات اردو شرح سبع المعلقات

مصنف؛ مولانا عتیق الرحمن عتیق

ناشر؛ دارلکتب الدینیۃ

Al Tosheehaat Alaa Sab Ul Muallaqaat

Al Taoshihaat Urdu Sharh Al Sabul Muallaqat التوشیحات اردو شرح السبع المعلقات

ڈاؤن لوڈ کریں

التوشیحات علی سبع المعلقات

مصنف؛ للاستاذ الفاضل مولانا القاضی سجاد حسین الکرتفوری

ناشر؛ میر محمد کتب خانہ،آرام باغ کراچی۔

Al ssab Ul Muallaqat Sharah Urdu

Al Sabul Muallaqat Urdu السبع المعلقات اردو

ڈاؤن لوڈ کریں

السبع المعلقات مع اردو ترجمہ و شرح

مولانا قاضی سجاد حسین

ناشر؛ قدیمی کتب خانہ کراچی۔

Zubdat Ul Tozeehaat Sharah Sab Ul Muallaqaat

Zubdah Tut Taozihat Aala Asabul Mualaqat / ذبدۃ التوضیحات علی السبع المعلقات by علامہ مفتی غلام مصطفیٰ رضوی

ڈاؤن لوڈ کریں

زبدۃ التوضیحات شرح سبع المعلقات

مصنف؛ مفتی غلام مصطفی رضوی

ناشر: مکتبہ مہریہ کاظمیہ جامعہ انوار العلوم ملتان

درس نظامی کی کتابیں اور شروحات وفاق المدارس

درس نظامی کے نصاب میں شامل درسی کتابیں حاصل کریں۔ اسی طرح ہر ایک کتاب کی تمام تر شروحات اک ہی پیج پرحاصل کریں اور خود کو تلاش کی مشقت سے بچانے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مزید مدارس سے متعلقہ مفید معلومات بشمول مدارس نصابی معلومات، تعلیمی معلومات،مدارس امتحانی معلومات اور دیگر بہت سی مفید معلومات حاصل کریں۔ اوراگر کتب کے حصول میں کوئی دقت کا سامنہ ہو یا کوئی معلومات لینی ہوں۔ تو کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *