وفاق کی سند پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کا طریقہ

وفاق کی سند پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کا طریقہ

اسناد کی تصدیق اپڈیٹس علمی و تحقیقی مضامین فارم

وفاق کی سند پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کا طریقہ یہاں دیکھیں۔ وفاق المدارس کی اسناد پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کا مکمل طریقہ کار اور اس سے متعلقہ ضروری سوالات یہاں پر مہیا کئے جارہے ہیں۔ اگر آپ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈگری ہولڈر ہیں۔ یعنی کہ وفاق المدارس العبیہ پاکستان سے شہادۃ العالمیہ حاصل کرچکے ہیں۔ اور مزید اس پرترقی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو یہ مضمون آپ کے لیے کافی مفید ثابت ہوگا۔ آپ اسے مکمل پڑھیں۔ اور اپنی مزید معلومات کے حصول کے لیے کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔

وفاق کی سند پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے کا طریقہ

وفاق المدارس العربیہ پاکستان مسلک اہل سنت والجماعت احناف کا متفقہ دینی تعلیم کا نمائندہ بورڈ ہے۔ جوکہ ملک عزیز میں نوجوانان اور امت مسلمہ کی نو آمیز نسل کے لیے دینی تعلیم کا ایک مربوط و مضوبط نظام مہیا کرتا ہے۔ اس بورڈ کا باقاعدہ طور پر قیام 1959  کو معرض وجود میں آیا۔ اور اب تک یہ ملک و قوم کروڑوں حفاظ اور لاکھوں فضلاء و فاضلات دے چکا ہے۔ جوکہ مختلف شعبہ جات میں ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ اور پورے اخلاص کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔ فاللہ الحمد۔

Mphil, PHD On Wafaq Ul-Madaris Documents

phd and mphil on deni asnad

اسناد وفاق المدارس کی اہمیت

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے فضلاء و فاضلات مرور زمانہ کی گردشوں کی رفتار دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔ اور یہ صرف ایک لاعلمی کی بناء پر ہے۔ کہ اس سند کہ معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یا ہم امت کے ایک ناکارہ فرد ہی بنے ہیں۔ کوئی کام کاج ہمیں آتا نہیں ہے۔ سوائے مسجد و مدرسہ کے ہمیں کسی فیلڈ میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

سند وفاق اور عصری تعلیم

وفاق المدارس العربیہ کی جاری کردہ اسناد پر آپ مزید کسی بھی سرکاری یونیورسٹی سے آگے عصری تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو بلا تکلف آپ اپنا یہ خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ ذیل میں بتائے گئے طریقے کے مطابق آپ با آسانی اپنی انہیں وفاق المدارس العربیہ کی اسناد کے ساتھ ہی اپنا عصری تعلیم کا سفر بہترین طریقے سے جاری رکھ سکتے ہیں۔

شہادۃ العالمیہ پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کا مکمل طریقہ

شہادۃ العالمیہ کے بعد اس سند پر ایم فل ار پی ایچ ڈی یا کوئی بھی عصری تعلیم جاری رکھنے کے لیے ان تمام شرائط کا پورا کرنا ضروری ہے۔

۔٭ سب سے پہلے اپنی تمام اسناد کی اپنے متعلقہ بورڈ وفاق المدارس اور متعلقہ جامعہ/ مدرسہ سے تصدیق کرائیں۔

تصدیق اسناد فارم وفاق المدارس 

۔٭ اسناد کی تصدیق کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے بعد آپ انہیں اسناد کا معادلہ کرائیں۔ جس کا مکمل طریقہ کار ہم تفصیلا بتا چکے ہیں۔ جاننے کے لیے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔

دینی اسناد کا معادلہ کرانے کا مکمل طریقہ کار جانیں

۔٭ اسناد کی تصدیق اور معادلہ کا مرحلہ مکمل کرکے آپ معادلہ لیٹر اپنی اسناد اور تمام ضروری کاغذات مثلا قومی شناختی کارڈ اور تمام اسناد بمع کشف الدرجات ساتھ لے کر کسی بھی قریبی سرکاری یونیورسٹی جائیں۔ اور ان سے ایم فل میں ایڈمیشن کا طریقہ کار اوت تاریخ وغیرہ معلوم کریں۔

ان کی دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ اور مقررہ تاریخ پر حاظر ہو کر اپنا ایڈمیشن مکمل کریں۔

معادلہ کی گئی اسناد کی حیثیت نہیں؟

یہ ایک بہت ہی غلط افواہ یا تاثر پھیلایا گیا ہے کہ اگر معادلہ کراکر ایم فی یا پی ایچ ڈی کرتے ہیں تو آپ کی ان ڈگریوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یہ ایک بلکل غلط جب آپ ریگولر طور پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلیتے ہیں، تو پھر اس کے بعد آپ کی سابقہ اسناد کو نہیں دیکھا جاتا۔

معادلہ شدہ اسناد اور اس پر ایم فل کی کوئی حیثیت نہیں ہے

ایک غلط تاثر ہے کہ ان اسناد کو قبول نہیں کیا جاتا۔ اگر آپ کے اندر صلاحیتیں موجود ہیں۔ اور آپ نے اپنے پوسٹ سے متعلقہ تمام شرائط پوری کردی ہیں۔ تو آپ قانونی طور پر اس سیٹ کے اہل ہیں۔ صرف اس بناء پر کہ آپ کے پاس معادلہ بیس پر ایم فل، پی ایچ ڈی ہے یہ ایک غلط اور بے بنیاد تاثر ہے۔ اگر آپ بنظر غائر گرد و پیش کے حالات کا جائزہ لیں گے تو آپ کو یونیورسٹیز اور سرکاری عہدوں میں موجود بڑے بڑےعلماء کرام یا دیندار طبقہ کے پاس اسی شہادۃ العالمیہ کے علاوہ کوئی بھی ڈگری نہیں ہے۔ اسی کی بنیاد پر انہوں نے ایم فل کی اور پی ایچ ڈی کرنے کے بعد اس پوسٹ کے لئے سیلیکٹ ہوئے۔

عالمیہ کی سند پر کیا کچھ کیا جا سکتا ہے؟

شہادۃ العالمیہ یہ سرکاری طور پر ایم اے منظور شدہ ہے۔ آپ اس کی بنیاد پر ایسی تمام پوسٹیں جہاں پرایم اے شرط ہے۔ آپ اس پوسٹ پر اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔ اس میں آپ آرمی، پولیس لائینز، اوقاف، ٹیچر/لیکچرار یا یونیورسٹی کالجز میں دیگر شعبہ جات جہاں ایم اے مطلوب ہے۔ حتی کہ اس سند پر آپ وزارت عظمی کا الیکشن تک لڑ سکتے ہیں۔ عام عوامی الیکشنز سے آگے بڑھ کر صدارت و وزارت عظمی کی سیٹ کے لیے بھی یہ سند قانونی طور پر قبول ہے۔

طلبہ دینی مدارس اور ہمارا معاشرہ

ہمارے مدارس کے طلبہ و طالبات اور فضلاء و فاضلات کو اپنے ساتھ گزرے چند ایک ناخوش گوار واقعات یا پھر غلط افواہیں کی بناء پر یہ غلط فہمی اور احساسِ کمتری پیدا ہوجاتی ہے، کہ ہم معاشرے کا ایک ناکارہ فرد ہیں۔ اور یہ دنیا ہماری ان اسناد کو قبول ہی نہیں کرتی اور نا ہی ان اسناد کی بنیاد پر کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بلکل ہی غلط اور سراسر بے بنیاد باتیں ہیں۔ یہ صرف قدر نا اٹھانے والوں کے لیے رکاوٹیں ہیں۔ اونچی اڑان نہ بھرے والوں کے لیے یہ چٹانیں ہیں۔ واللہ معاشرہ آج بھی عام لوگوں سے زیادہ مقتدر علماء کرام کی قدر کرتا ہے۔ اور ان پر اعتماد دوسروں کی بنسبت زیادہ کرتا ہے۔ اور بہت سی فیلڈز ایسی ہیں جو بلکل خالی پڑی ہیں۔ جب کہ کام کرنے والے موجود ہی نہیں ہیں۔ کیونکہ ان کو شروع ہی سے روک دیا گیا تھا۔ غلط تصور دے کر۔ افواہوں سے ڈرا کر۔ حالات کو رونا سنا کر۔

معادلہ فارم برائے دینی اسناد یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

قدم بڑھائیں

انہیں اسناد کو قیمتی بنائیں۔ گورنمنٹ ان کو تسلیم کرچکی ہے۔ معاشرے میں لے کر آںا آپ کا کام ہے۔ آپ قدم بڑھا کر خود کو معاشرے کا عضو معطل بننے سے روک سکتے ہیں۔ صرف سوچنے والے کبھی بھی مقصد نہیں پاسکتے۔ راستے تکنے اور مشوروں میں وقت گزاری کرنے والے کبھی بھی اپنی منزل نہیں پاسکتے۔

عالمیہ کی سند کے معادلہ کرانے کا مکمل طریقہ کار جانیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *