معین الفسلفہ اردو شروحات درجہ خامسہ

معین الفسلفہ اردو شروحات درجہ خامسہ

شروحات پی ڈی ایف کتابیں

معین الفسلفہ اردو شروحات درجہ خامسہ ڈاؤن لوڈ کریں۔ درس نظامی کی کتب و شروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کتب و شروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کا مطالعہ فرمائیں۔ بشمول مدارس امتحانی معلومات،مدارس نصابی معلومات،مدارس آن لائن داخلہ جات اور دیگر بہت سی مفید معلومات اور علمی تحقیقی مضامین ہماری سائٹ سے حاصل کریں۔

معین الفسلفہ اردو شروحات درجہ خامسہ

 لوگ ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ سائنس کے اس دور میں قدیم فلسفہ کیوں پڑھایا جاتا ہے؟ فلسفہ یونان کا تواب صرف نام رہ گیا ہے۔ اس کی جگہ عصر حاضر میں مفید اورضروری علوم کیوں نہیں پڑھائے جاتے؟ اس کا جواب یہ ہے۔ کہ فلسفہ قدیم کی تعلیم چار4 وجوہ سے دی جاتی ہے۔ آپ ان کو غور سے ملاحظہ فرمائیں۔ اورسوچیں کہ یہ وجوہ صحیح ہیں یا نہیں؟ اگر صحیح ہیں تو پھر پوری توجہ اور محنت سے یہ فن پڑھیں۔

 قدیم فلسفہ پڑھنے کی پہلی وجہ؛

علوم دینیہ کے ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے۔ کہ وہ معارض نظریات سے باخبر رہے۔ خواہ وہ نظریات قدیم ہوں یا جدید۔ کیوں کہ نظریات ایک بار پیدا ہو کرختم نہیں ہو جاتے۔ ان کی شکلیں بدل جاتی ہیں۔ مگر بنیادی خیالات اپنی جگہ برقرار رہتے ہیں۔ فلاسفہ یونان کے خیالات بھی ختم نہیں ہوگئے۔ آج بھی وہ کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں۔ عالم کے حدوث و قدوم کا مسئلہ،اسی طرح تناسخ ارواح،آواگون کا نظریہ وغیرہ ذالک۔ خواہ وہ حکمائے یونان کا نظریہ ہو یا حکمائے ہند کا آج بھی موجود ہے۔ پچاس کروڑ انسان اسی عقیدہ پر مرتے جیتے ہیں۔ اس لیے اگر دینیات کا طالب علم ان باطل نظریات سے واقف نہ ہوگا۔ تو اسے دعوت کا کام کرنے میں دشواری پیش آئے گی۔ کیوں کہ داعی کے لیے ضروری ہے۔ کہ وہ مدعو قوم کے نظریات و خیالات سے پوری طرح باخبر ہو۔ ورنہ وہ مؤثر انداز میں دعوت پیش نہیں کر سکے گا۔

قدیم فلسفہ پڑھنے کی دوسری وجہ

فلسفہ یونان اور تعلیمات اسلام میں قدیم زمانہ سے سخت مقابلہ آرائی چلی آرہی ہے۔ جس کی علم کلام کی کتابوں میں گونج سنائی دیتی ہے۔ بلکہ کتب کلامیہ فلسفیانہ أبحاث سے بھری پڑی ہیں۔ متکلمین اسلام نے حکمت و فلسفہ کے بہت سے مسائل میں فلاسفہ کی رایوں کے خلاف رائیں بھی قائم کی ہیں۔ اس لیے علم کلام کے ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے۔ کہ وہ پہلے ان آراء سے واقفیت حاصل کرے۔ تاکہ وہ علم کلام کو علی وجہ البصیرت پڑھ سکے۔

 علم کلام و فلسفہ قدیم پڑھنے کی تیسری وجہ

فلسفہ یونان کی علات سے قطع نظر کر کے۔ اس میں بہت سی مفید باتیں بھی ہیں۔ اس میں انسان کے تمام احوال سے بحث کی گئی ہے۔ اس کی ابحاث تمام کائناتی مسائل کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں طبیعیات،عصریات،فلکیات،الہیات،معاش و معاد کےمسائل،اعمال حسنہ اور سیئہ اوراخلاق فاضلہ اور فاسدہ سبھی سے بحث کی گئی ہے۔ اس میں جہاں بعض باتیں قابل ترک ہیں۔ وہیں بہت سی باتیں قابل اخذ بھی ہیں۔ حدیث شریف میں ہے کہ دانش مندی کی بات مؤمن کا گم شدہ جانور ہے۔ جہاں بھی ملے وہ اس کا زیادہ حق دار ہے لے لے۔

 فسفہ قدیم وعلم کلام کو پڑھانے کی چوتھی وجہ

  اس علم کے درس و تدریس کی چوتھی وجہ یہ ہے کہ۔ طلباء کرام کو باطل کا دلائل و معارضہ کے رد کا طریقہ سکھایا جاسکے۔ اور خاص طور پر میبذی شرح ہدایت الحکمت پڑھانے کا مقصد یہ ہے۔ کہ طالب علم کو یہ سکھایا جائے۔ کہ کسی بھی باطل نظریہ کا کس طرح رد کیا جاتا ہے۔ چنانچہ ان ضروریات و وجوہات کی بنیاد پر یہ علم پڑھایا جاتا ہے۔ زیرنظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اسی اہمیت کی وجہ سے اکابرین امہ نے اس کتاب کو درس نظامی کے نصاب میں شامل کیا ہے۔ تاکہ مستقبل کےعلماء کرام ان علوم سے اپنی مناسبت کو پیدا کرسیں۔ اور باطل آندھیوں کا مقابلہ کرسکیں۔ کیونکہ امت کے رہبروراہنما یہی ہیں۔ اس وجہ سے علماء امت کو بڑے اہتمام کے ساتھ یہ فن پڑھایا جاتا ہے۔ درس ںظامی کے درجہ عالیہ سال اول یعنی خامسہ میں پڑھایا جاتا ہے۔

معین الفلسفہ،مبادی الفلسفہ عربی،اردو برائے درجہ خامسہ

ڈاؤن لوڈ لنک

کتب کی تفصیل

Moeen ul Falsafa

Moeen ul Falsafa معین الفلسفہ

ڈاؤن لوڈ کریں

معین الفلسفہ

تالیف؛ حضرت مولانا سعید احمد پالن پوری

ناشر؛ مکتبہ البشری۔

Mabadi ul Falsafa Arbic

Mabadi ul Falsafa Arabi By Maulana Saeed Ahmad Palanpuri مبادی الفلسفہ عربی

ڈاؤن لوڈ کریں

مبادی الفلسفہ،عربی۔

تالیف؛ الشیخ سعیداحمدپالنپوری

ناشر؛ مکتبۃالبشری۔

Mabadi ul Falsafa Falsafah ki dwsri ketaab

Mabadi e Falsafa - مبادی فلسفہ

جلد1 ڈاؤن لوڈ کریں

جلد2 ڈاؤن لوڈ کریں

فلسفہ کی دوسری کتاب المعروف مبادی الفلسفہ

الجزالاول،الثانی

مصنف؛ از عبدالماجد،مصنف فلسفہ جزبات

ناشر: مطبوعہ معارف پریس اعظم گڑھ

درس نظامی کی کتابیں اور شروحات ڈاؤن لوڈ کریں

 درس نظامی کی کتابیں اور شروحات اس پیج پر فراہم کی جارہی ہیں۔ تاکہ طلباء کرام با آسانی اپنی مطلوبہ کتب و شروحات کو حاصل کریں۔ اور اپنی علمی ضرورت کو پورا کرسکیں۔ اور طلباء کرام کے وقت کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ ہر ایک کتاب کی تمام تر شروحات کو ایک ہی پیج پر جمع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تاکہ طلباء کرام بروقت وبا آسانی اپنے مزاج کے موافق مطلوبہ کتب و شروحات حاصل کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات بشمول مدارس امتحانی معلومات،دینی اسناد کے معادلہ،تصدیق اور تبدیلی اسناد کا طریقہ کار وغیرہ سے متعلقہ مکمل طریقہ کار و معلومات کو حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *