مدینہ یونیورسٹی داخلہ کاطریقہ،شرائط اور معلومات

مدینہ یونیورسٹی داخلہ کا طریقہ،شرائط اور معلومات

مدارس کے داخلہ جات اپڈیٹس

مدینہ یونیورسٹی داخلہ کاطریقہ،شرائط اور معلومات یہاں سے حاصل کریں۔ مدینہ یونورسٹی داخلے کی کیا شرائط اورمعلومات ہیں۔ اورداخلے کا مکمل طریقہ کار یہاں سے حاصل کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اوراگر کسی ادارے،یونیورسٹی کے داخلے،رزلٹ یا اس کے تعلیم نصاب وغیرہ کی معلومات مطلوب ہیں۔ تو کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔

مدینہ یونیورسٹی داخلہ کاطریقہ،شرائط اور معلومات

مدینہ یونیورسٹی ایک انٹرنیشنل تعلیمی یونیورسٹی ہے۔ جو مدینۃ المنورۃ مملکت سعودیہ عربیہ میں واقع ہے۔ یہاں پرداخلہ لینا پوری دنیا میں موجود مسلم طلباء کا خواب ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سعودیہ  کی تقریبا 25اورمصر کی بہت ساری یونیورسٹیز ایسی ہیں۔ جو کہ سٹوڈنٹس کو مدینہ یونیورسٹی کی طرح تعلیم کے ساتھ ساتھ بہت ساری سہولیات بھی مہیا کرتی ہیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل میں تحریرکر دی جائے گی۔ مدینہ یونیورسٹی خاص طورپرمدینہ منورہ میں موجود یونیورسٹی ہی ہے۔ مدینہ یونیورسٹی میں سال میں تقریبا دو مرتبہ داخلے ہوتے ہیں۔ البتہ داخلہ کنفرم ہونے میں تقریبا سال سے اوپر کا وقت لگ جاتا ہے۔

اسلامی معلومات، دینی کتب و شروحات کے حصول کے لئے بہترین پیلٹ فارم

مدینہ یونیورسٹی میں داخلے کا طریقہ کاراورمعلومات

واضح رہے کہ ان تمام یونیورسٹیزمیں داخلے کا طریقہ: صرف آن لائن اپلائی ہی کیا جا سکتا ہے۔ آف لائن داخلے کا کوئی طریقہ کاران کے ہاں نہیں ہے۔ آپ اپنے تمام کاغذات ڈاکومنٹس اورتمام معلومات جمع کر کے مدینہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پرازخود اپلائی کرسکتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ کسی تجربہ کاربندہ سے اپلائی کروائی جائے۔ تاکہ داخلہ فارم میں موجود باریکیوں کو سمجھیں۔ اوران کے مطابق اپلائی فارم کو بہترین حل کیا جا سکے۔

مدینہ یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے کورسز

 مدینہ یونیورسٹی میں ہمارے مروجہ دینی مدارس کے نظام تعلیم کی طرح تمام دینی علوم ایک ساتھ نہیں پڑھائے جاتے۔ اسی طرح مروجہ عصری تعلیمی اداروں کے نصاب کی طرح تمام عصری فنون یکجا نہیں پڑھائے جاتے۔ بلکہ مدینہ یونیورسٹی میں تعلیمی ترتیب انہی کے متعین کردہ کورسزہی ہیں۔ وہ کسی ایک فن یا کسی ایک دینی علم میں طالب علم کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق پی ایچ ڈی،ایم فل اور تخصص کرواتے ہیں۔ وہاں پڑھائے جانے والے سینکڑوں کورسز کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔ جس کا لنک ہم نیچے دے چکے ہیں۔

 مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی شرائط

 مدینہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے داخلہ لینے کے خواہشمند کوان تمام شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔ اورمذکورہ تمام کاغذات،ڈاکومنٹس مدینہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مہیا کرنا لازمی ہے۔

 شرائط: داخلہ لینے والے کی عمر 16 سے 25 سال کے درمیان ہو۔ 16 سال سے کم عمر 25 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کا داخلہ نہیں ہو سکتا۔ البتہ ایم فل کے کچھ کورسزایسے ہیں۔ کہ جن میں 25 سال سے زائد عمر کے طلباء کا داخلہ بھی ممکن ہے۔ اور مدینہ یونیورسٹی کے علاوہ دوسری کچھ یونیورسٹیزعمر میں گنجائش دیتی ہیں۔

 طالب علم کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ موجود ہونا ضروری ہے۔

طالب علم کی پاسپورٹ سائزتصویرموجود ہو۔ جوکہ ٹوپی اورچشمے کے بغیرہو۔ اوربیک گراؤنڈ صاف ہو۔

 طالب علم کسی بھی رجسٹرڈ ادارےسے ایف اے(بارہویں)یا اس کے مساوی تعلیم(خاصہ وغیرہ) حاصل کر چکا ہو۔

 طالب علم کا کریکٹرسرٹیفکیٹ۔ یعنی جس کے اندر یہ درج ہو کہ طالب علم کا مجرمانہ کوئی ریکارڈ نہیں ہے اوراس کی وضع قطع شرعی  ہے۔ یہ خلافِ شرع کسی فعل کا عادی نہیں ہے۔ وغیرذالک۔

طالب علم کا برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہونا ضروری ہے۔

طالب علم کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ میں طالب علم کا تمام متعدی امراض سے محفوظ ہونا تحریر ہو۔ اس سرٹیفکیٹ میں اس بات کی وضاحت ہو کہ طالب علم تمام متعدی امراض سے بری ہے۔ اور یونیورسٹی کے ماحول میں داخلے کا اہل ہے۔

 طالب علم کے والدین کے شناختی کارڈزموجود ہونا لازمی ہے۔

 طالب علم کے پاس موجود تمام مطلوبہ کاغذات،ڈاکومنٹس کا عربی میں ترجمہ کروانا لازمی ہے۔ یعنی طالب علم کی تمام تعلیمی اسناد ایف اے یا اس کے مساوی اسناد کا عربی ترجمہ ہو۔ اسی طرح میڈیکل، کریکٹرسرٹیفکیٹ وغیرہ کا عربی ترجمہ۔ اسی طرح آئی ڈی کارڈ وغیرہ اگراردو میں ہے۔ تو انگلش یا عربی میں اس کی کاپی موجود ہو۔ طالب علم کا برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ کا عربی ترجمہ ہونا لازمی ہے۔

 اس کے ساتھ ہی مدینہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل کسی بھی فضلاء سے دو تزکیے موجود ہوں۔ جن میں مدینہ یونیورسٹی کا کوئی بھی فاضل اس طالب علم کا تزکیہ کرے گا۔ کہ واقعی یہ طالب علم مدینہ یونیورسٹی داخلے کا خواہش مند ہے۔ اوروہاں کے تمام قواعد اورضوابط اوراصولوں کی پابندی کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس کے پاس موجود تمام کاغذات وغیرہ درست ہیں۔ یعنی کہ کریکٹراورمیڈیکلی اعتبارسے یہ طالب علم بالکل کلیئرہے۔

مدینہ یونورسٹی میں اپلائی کا طریقہ

 ان تمام کاغذات اورشرائط کو مکمل کریں۔ ان تمام ڈاکومنٹس کو سکین کرائیں۔ اور پی،ڈی،ایف فائل میں کنورٹ کرلیں۔ اور تمام معلومات اورکاغذات کے ساتھ مدینہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر(اس کا لنک ہم مہیا کریں گے) پرجا کراپلائی کرسکتے ہیں۔

مدینہ یونورسٹی آفیشل ویب سائٹ

آفیشل ویب سائٹ پر جائیں

 مدینہ یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ کو دی جانے والی سہولیات۔

 مدینہ یونیورسٹی داخلہ ہونے کے بعد۔ اپنے طالب علم کو یہ تمام ترسہولیات فری مہیا کرتی ہے۔ داخلہ ہونے کے پروسیجرکے بعد مدینہ یونیورسٹی کی جانب سے آپ کو ویزا اورٹکٹ فری جاری کیا جائے گا۔

 اورسال میں ایک مرتبہ اپنے گھر چھٹی آنے جانے کا ٹکٹ یونیورسٹی کی طرف سے ہوگا۔

ماہانہ وظیفہ جو تقریبا 800 ریال سے ایک ہزار ریال تک ہے۔ یہ ہر ماہ ہر طالب علم کو دیا جاتا ہے۔

وہاں پر موجود ہاسٹل میں رہائش وغیرہ مکمل فری دی جاتی ہے۔

 طالب علم کا علاج معالجہ مکمل فری کیا جاتا ہے۔

 اورتعلیم مکمل ہو جانے کے بعد یونیورسٹی کی جانب سے آخر میں کتب وغیرہ اپنے ملک ساتھ لے جانے کے لیے تقریبا اڑھائی ہزارسے زائد ریال دیے جاتے ہیں۔

 اس کے ساتھ یونیورسٹی کی طرف سے عمرے کا سفر،مسجد نبوی میں روزانہ کی بنیاد پرنمازیں اوردیگر بہت سی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

مدینہ یونیورسٹی میں داخلے کی معلومات و شرائط

یہ بات یاد رکھیں کہ مدینہ یونیورسٹی کی طرف سے تعلیمی کورسز پر کوئی فیس چارج نہیں کی جاتی۔ اسی طرح وہاں اپلائی کرنے کے لیے بھی کوئی فیس نہیں ہے۔ البتہ مقامی طورپرموجود ادارے جوکہ اکثر طلباء کرام کے داخلے اپلائی کرتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی خدمات مہیا کرنے کے لیے فیس چارج کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مدینہ یونیورسٹی کی مطلوبہ تمام شرائط وہ ادارے مکمل کر کے دیتے ہیں۔ مثلا تمام اوراق کا عربی ترجمہ اسی طرح تزکیہ اور سرٹیفکیٹس وغیرہ

سعودیہ سکالرشپ یونیورسٹیز

سعودیہ اورمصرکی یونیورسٹیزمیں اکثرطورپرانہیں شرائط کی بنیاد پر سکالرشپ پر طلباء کو تعلیم و سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ ان یونیورسٹیز کی تفصیل و معلومات بہت جلد آپ اس پیج پر پڑھ سکیں گے۔

مدارس معلومات واپڈیٹس

مدارس سے متعلقہ مزید مفید معلومات،کتب و شروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اسی طرح دینی اسناد سے متعلقہ تمام مفید معلومات حاصل کریں۔ بشمول دینی اسناد معادلہ و تصدیق وغیرہ۔ اور ان اسناد پر اپلائی کی جانے والی سیٹس کی اپڈیٹس یہاں مہیا کی جائیں گی۔

27 thoughts on “مدینہ یونیورسٹی داخلہ کا طریقہ،شرائط اور معلومات

  1. آپ کا یہ پورا پروسیجر اور بتایا ہوا طریقہ بہت اچھا لگا

      1. مدینہ یونیورسٹی میں بچیوں کا داخلہ بھی ہوسکتا ہے کیا؟

        1. جی بلکل ہوسکتا ہے۔۔۔ اگر تمام شرائط مکمل ہوں اور معیارات پر پورا اتریں تو ممکن ہے

  2. جی میں درجہِ دورہ حدیث کا طالب علم ہوں اور اس کے بعد مدینہ
    یونیورسٹی میں تخصص فی اللغۃ کرنا چاھتا ہوں
    جی میں اس کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کر و

  3. جامعہ ام القری مکہ مکرمہ میں داخلے کی معلومات نہیں مل سکیں ان کا لنک ای میل کردیں

  4. السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ خیریت و عافیت سے ہیں
    داخلہ کروانا چاہتے ہیں
    نیپال سے ہیں ہم

  5. ماشاءالله ! تمام معلومات بہت ھی فائده مند ہیں ۔ شاد و آباد رہیں

  6. ماشاء اللہ تبارک وتعالی اللہم زد فزد وبارک لنا ولکم فی جمیع امورکلنا..کون سا ادارہ یاپلیٹ فارم ہے جو تمام
    اورتزکیہ کر سکے ڈاکومنٹس عربی میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *