کنز المدارس برائے طلبہ داخلہ فارم فل کرنے کا طریقہ

کنز المدارس برائے طلبہ داخلہ فارم فل کرنے کا طریقہ

مدارس کے داخلہ جات اپڈیٹس

کنز المدارس برائے طلبہ داخلہ فارم فل کرنے کا طریقہ یہاں پر بتایا گیا ہے۔ کنز المدارس داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ برائے طلباء داخلہ فارم فل کرنے کا مکمل طریقہ کار سمجھیں۔ کنز المدارس بورڈ کے تحت امتحان دینے والے طلباء کے لیے یہاں پر ان کے متعلقہ تمام درجات کے داخلہ فارم اور ان کو حل کرنے کا مکمل طریقہ اور امتحانی فارم سے متعلقہ ضروری ہدایات بتادی گئی ہیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں ہی اپنا داخلہ فارم فل کریں۔ اور کنزالمدارس کی سالانہ امتحانات میں شریک ہوں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ یا کمنٹس سیکشن میں ہم سے رابطہ کریں۔

کنز المدارس برائے طلبہ داخلہ فارم فل کرنے کا طریقہ

کنز المدارس اہل سنت پاکستان کی جماعت دعوت اسلامی کا منتخب تعلیمی بورڈ ہے جو کہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہے۔ اور باقاعدہ طور پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف اسلام آباد نے ان کی تعلیم اور اسناد کو منظور کیا ہے۔ اور تمام اسناد کو عصری تعلیم کے مساوی قرار دیا ہے۔ کنز المدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے کے لیے طلبہ کو کن مراحل سے گزرنا ہوگا۔ اور داخلہ فارم کس طرح فل کرنا ہے۔ اور کن امور پر لازمی احتیاط کرنی ہے۔ یہ تمام اہم چیزیں آپ کی خدمت میں رکھیں گے۔ اس مضمون کو مکمل دیکھیں۔

داخلہ فارم سے متعلقہ ضروری ہدایات

کنز المدارس بورڈ سے امتحان دینے والے طلباء اپنے متعلقہ درجہ کا داخلہ فارم فل کرکے اس کو متعلقہ مدرسہ سے تصدیق کرائیں۔ اور پھر اس کو شعبہ امتحانات کنز المدارس کو ارسال کردیں۔ اور ساتھ امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ مطلوبہ تمام ڈاکومنٹس(دستاویزات) اور امتحان کی داخلہ فیس بھیجنا لازمی ہے۔ بصورت دیگر داخلہ فارم مسترد کردیا جائے گا۔

داخلہ فارم فل کرنے سے متعلقہ ضروری ہدایات

 ۔٭ جس سال میں امتحان دینا ہے۔ اسی سال کا داخلہ فارم ہی فل کریں۔ جو کہ آپ اس پیج سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

داخلہ فارم کا کنزالمدارس بورڈ کے شعبہ امتحانات کو موصول ہونا لازمی ہے۔ داخلہ فارم موصول ہونے کی صورت میں ہی رول نمبر سلپ جاری کی جائے گی۔ اور مقررہ تاریخ میں ہی داخلہ فارم جمع کرائیں۔

۔٭ مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ہی داخلہ فارم جمع کرانا ضروری ہے۔ ورنہ قبول نہیں ہوگا۔ اگر دستاویزات آپ بعد میں جمع کراتے ہیں تو پھر مقررہ تاریخ کے اندر اندر جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ قبول نہیں ہوگا۔

۔٭ جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات جمع کرانے پر سالانہ و ضمنی امتحان میں شرکت سے نااہل قرار دیئے جاسکتے ہیں۔ جس کی بناء پر بورڈ کی مقررہ مدت تک آپ کنز المدارس کے کسی بھی سالانہ و ضمنی امتحان میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

جعلی ڈاکومنٹس کی ہدایات کنز المدارس

۔٭ امتحانی داخلہ فارم کو صاف حل کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے کنز المدارس بورڈ کی جانب سے ہدایت ہے کہ نیلے بال پین کے ساتھ ہی داخلہ فارم کو حل کیا جائے۔ اور پھر جمع کرایا جائے۔ داخلہ فارم کے تمام کالمز پر کرنا بھی ضروری ہے۔ داخلہ فارم پر ریمور یا وائٹنر یا کسی لفظ کی کٹنگ یا درستگی ممنوع ہے۔ ایسی صورت میں داخلہ فارم مسترد ہوگا۔

۔٭ تصویر کو سٹیپلر کے ذریعے منسلک نہ کریں۔ بلکے گوند وغیرہ کے ذریعے چسپاں کریں۔ سٹیپلر کی گئی تصویر مسترد ہے۔ ساتھ لگائی گئی تصویر پر جامعہ/مدرسہ کی مہر اور پرنسپل کے دستخط ہونا لازمی ہے۔ بصورت دیگر یہ قبول نہیں ہے۔

۔٭ منسلک کئے گئے تمام دستاویزات پر مہر جامعہ اور پرنسپل کی تصدیق ضروری ہے۔ ورنہ یہ دستاویزات مسترد ہیں۔

۔٭ امتحان سے ایک ماہ قبل تک امتحانی مرکز تبدیل کرانے کیا اختیار ہے۔ اس کے بعد نہیں ہوگا۔

۔٭ تمام تر شرائط و ہدایات کےپڑھنے کے بعد امیدوار کے دستخط ضروری ہیں۔ ورنہ یہ فارم قبول نہیں ہے۔

۔٭ امتحان سے دس دن پہلے تک جس کو رول نمبر سلپ نہ ملے وہ کنز المدارس بورڈ یا اپنے متعلقہ جامعہ سے رابطہ کرے۔ بصورت دیگر امتحان میں شرکت کا اہل نہیں ہے۔ اور تمام تر ذمے داری اسی پر عائد ہے۔

۔٭ ضمنی امتحان میں وہی شکرت کرسکتا ہے۔ جس کا داخلہ فارم سالانہ امتحان میں جمع کیا گیا تھا۔

مطلوبہ دستاویزات امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ

۔٭ طالب علم کا آئی ڈی کارڈ/ بے فارم یا برتھ سرٹیفیکیٹ یا پیدائش کوئی بھی سرکاری ثبوت ساتھ بھیجنا ضروری ہے۔

نوٹ: یہ شرط ایسے امیدوار کے لیے ہے جو پہلی مرتبہ کنز المدارس بورڈ کے امتحان میں شرکت کر رہا ہے۔

۔٭ داخلہ فارم کے ساتھ حالیہ پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ تصویر لف کرنا ضروری ہے۔

۔٭ شعبہ حفظ کا امتحان دینے والے کے لیے داخلہ فارم کے ساتھ متعلقہ مدرسہ کا تکمیل حفظ کا تصدیق نامہ یا مدرسہ کی جاری کردہ سند ساتھ لگانا ضروری ہے۔

۔٭ شعبہ تجوید و قرات کا امتحان دینے والے کے لیے تکمیل تجوید و قرات کی تصدیق ساتھ لگانا ضروری ہے۔

۔٭ شعبہ درس نظامی و تخصصات کا امتحان دینے والے طلبہ کے لیے اپنے سابقہ تمام درجات کا رزلٹ کارڈ ساتھ لگانا ضروری ہے۔

سالانہ امتحان کی فیس کی تفصیل اور متعلقہ ہدایات

۔٭ داخلہ فارم کے ساتھ فیس جمع کرانے کی رسید بطور ثبوت ساتھ میں لگانا ضروری ہے۔

۔٭ فیس پرنسپل کو جمع کرانے کے بعد ”تفصیل برائے امتحانی داخلہ فیس“  فارم پر دستخط کرنا لازمی ہے۔ ورنہ داخلہ فارم قبول نہیں ہے۔

۔٭ فیس کا ثبوت جعلی ہونے کی صورت میں نتیجہ سے محروم اور تادیبی کاروائی کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔ اسی طرح میں اس میں وہ بھی شامل ہیں کہ ایک کی فیس کو دو طالبعلموں کے لیے شمار کیا جائے۔ ایسی صورت میں نتیجہ سے محروم کیا جائے گا۔

۔٭ فیس کی رقم کنز المدارس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا ضروری ہے۔ منی آرڈر کرنے یا داخلہ فارم کے ساتھ بھیجنے یا دفتر میں آکر بالمشافہ جمع کرانے کی اجازت نہیں ہے۔

۔٭ فیس کی رقم کنز المدارس کی ٹرسٹی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائیں۔ اور بینک عملہ کو اسی ٹرسٹی بینک اکاؤنٹ کا ہی ذکر کریں۔ تاکہ ٹیکس سے محفوظ رہیں۔

داخلہ فیس کنز المدارس بورڈ

داخلہ فارم برائے طلبہ کنز المدارس پاکستان

کنز المدارس بورڈ کے  سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ اپنے متعلقہ درجے کا داخلہ فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کے علاوہ داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ اور اس پر لکھی ہوئی ہدایات کو بغور پڑھیں۔

شعبہ حفظ و درس نظامی و تخصصات داخلہ فارم

شعبہ کلیۃ الشریعہ برائے طلبہ داخلہ فارم

امامت کورس داخلہ فارم کنز المدارس

اپنے متعلقہ درجے کا داخلہ فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور داخلہ فارم پر موجود ہدایات کو لازمی پڑھیں۔ ان کا خیال رکھتے ہوئے ہی داخلہ فارم فل کریں۔ اور پھر جمع کرائیں۔ ورنہ مسترد بھی ہوسکتا ہے۔ اور آپ سالانہ امتحانات میں شرکت سے محروم کئے جاسکتے ہیں۔

بورڈ کنز المدارس رابطہ نمبرز

 https://kanz-ul-madaris.org/ :کنز المدارس کی آفیشل ویب سائٹ

کنزالمدارس سے رابطہ

مذید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اگر آپ اپنی مطلوبہ معلومات تک رسائی حاصل نہیں کرسکے تو کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔ جلد ہی آپ کی مطلوبہ معلومات آپ تک پہنچادی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *