شروحات خاصیات ابواب مع فصول اکبری یہاں موجود ہیں۔اسی طرح ابواب کی خآصیات سے متعلقہ کتب یہاں موجود ہیں با آسانی ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔درس نظامی کی کتب و شروحات کے حصول۔ یا مدارس سے متلعقہ کسی بھی قسم کی معلمومات کے حصول کے لیے سائٹ وزٹ کریں۔
pdf شروحات خاصیات ابواب مع فصول اکبری
علم صرف کا علوم عربیہ میں اہم مقام ہے۔ وہ زبان کی کلید ہے۔ وہ ترکیب میں واقع ہونے سے پہلے کلمات کی ذات کا تعارف کراتا ہے۔ وہ ایک مادہ کو لے کر اس کو مختلف صورتوں میں ڈھالتا ہے۔ اور اس میں متنوع معانی اور مختلف خاصیات پیدا کرتا ہے۔ اس فن کا خلاصہ تین ابواب ہیں: تصریفات، تعلیمات اور خاصیات بتصريفات گردانیں نسبتہ آسان ہیں۔ ان سے مشکل تعلیمات ہیں اور سب سے اہم اور مشکل خاصیات ابواب ہیں۔ طلبہ بہت آسانی سے صحیح کی گردانیں یاد کر لیتے ہیں۔ مگر جب ہفت اقسام کی گردانوں اور ان کی تعلیمات کا نمبر آتا ہے۔ تو ان کی ہمت جواب دینے لگتی ہے۔ لیکن کسی نہ کسی طرح وہ اس پر خار وادی کو بھی پار کرلیتے ہیں۔ مگر جب آخری مرحلہ یعنی خاصیات ابواب کا نمبر آتا ہے۔ تو وہ اس پر سے بس سرسری گذر جاتے ہیں۔ حالاں کہ عربی زبان میں اسی کی سب سے زیادہ اہمیت ہے۔ اس میں مہارت کے بغیر نہ تو قرآن فہمی ممکن ہے۔ نہ حدیثوں کو کما حقہ سمجھا جاسکتا ہے۔
آسان خاصیات ابواب برائے درجہ ثانیہ
علم صرف کی کتب میں ابواب کی خاصیات کا بیان۔ ہمیشہ کتاب کے آخری آبواب میں ضمنا آتا ہے۔ اور نصاب میں سب سے آخر میں فصول اکبری کا خاصیات والا حصہ پڑھایا جاتا ہے۔ مگر وہ بہت مختصر ہے۔ اور بہت سی خاصیات کی تو مثالیں تک نہیں دی گئیں ہیں۔ اسی لیے اساتذہ کو بھی سخت دشواری پیش آتی ہے۔ ضرورت تھی کہ خاصیات پر کوئی آسان اور جامع رسالہ سامنے آتا۔ جس سے خاصیات ابواب رواں ہوتا۔ بہت خوشی کی بات ہے۔ کہ فاضل گرامی جناب مولانا مفتی عبدالغفور صاحب سلمہ نے قلم اٹھایا۔ اور صرف کی تمام چھوٹی بڑی کتابوں کو کھنگال کر۔ ایک جامع اور سہل رسالہ بنام ” خاصیات ابواب تیار کیا۔ اس رسالہ میں ہر خاصیت کی جامع تعریف دی گئی ہے۔ پھر اس کی قسمیں مع امثلہ بیان کی گئی ہیں۔ اور اسباق کے آخر میں حق تمرین کرائی ہے۔ جسے ان شاء اللہ سال کی افادیت بڑھ جائے گی۔ اس کی جامعیت و افادیت کی وجہ سے یہ رسالہ درس نظامی کے نصاب میں شامل ہے۔ اور درجہ ثانویہ عامہ کے طلباء کو پڑھایا جاتا ہے۔
خاصیات ابواب کتب و شروحات
ڈاؤن لوڈ لنک | شروحات و کتب کے نام |
Hadi ul Tullab Sharah Khasiyaat e Abwab |
ھادی الطلاب شرح خاصیات ابواب |
Hal TamareenKhasiyaat e Abwab |
حل تمارین خاصیات ابواب الصرف |
Asan Khasiyaat e Abwab |
آسان خاصیات ابواب تالیف؛ مولانا سعد مشتاق الحصیری ناشر؛قدیمی کتب خانہ مقابل آرا م باغ کراچی۔ |
Darsi Taqreer Khasiyaat e Abwab |
درسی تقریر خاصیات ابواب فصول اکبری
از افادات؛الشیخ امام الصرف حضرت مولانا عبدالقیوم چترالی ضبط و تحریر:الشیخ مولانا ابو یوسف مفتی محمد ولی درویش ناشر؛اسلامی کتب خانہ |
Khasiyaat e AbwabResalah Lamiah |
خاصیات ابواب مع رسالہ لامیہ مصنف؛علامہ غلام نصیر الدین چشتی، ناشر؛مکتبہ نعیمیہ،جامعہ نعیمیہ لاہور۔ |
Khasiyaat e AbwabFusool e Akbari |
فصول اکبری خاصیات ابواب (اردو تحقیق و تعلیق)
زیر نگرانی:حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری،شیخ الحدیث،وصدر دارالعلوم دیوبند مؤلف؛جناب مفتی اشتیاق احمد قاسمی صاحب ناشر؛مکتبہ حجاز دیوبند |
Khasiyaat e Abwab ul Ssarf |
خاصیات ابواب الصرف پیس کش؛ ،مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوت اسلامی) ناشر؛مکتبۃ المدینہ،باب المدینۃ کراچی۔ |
Hal Tamarin Kasiaat Abwaab |
حل تمارین خاصیات ابواب از ؛محمد گل ریز رضا مصباحی ناشر؛مصباحی لائبریری،مدناپور،بریلی شریف،یو،پی۔ |
خاصیات ابواب کتب و شروحات،درس نظامی شروحات مع کتب اصلیہ
درس نظامی کی کتب و شروحات کے حصول کے لیے۔اسی طرح مدارس کی تعلیم،نصاب،اسناد،نتائج،،داخلہ جات ،جمعہ کے بیانات اور دیگر بہت سی مفید معلومات کے حصول کے لیے سائٹ وزٹ کریں۔