جامعہ بنوری ٹاؤن داخلے کا طریقہ ونظم

جامعہ بنوری ٹاؤن داخلے کا طریقہ ونظم

مدارس کے داخلہ جات اپڈیٹس

جامعہ بنوری ٹاؤن داخلے کا طریقہ ونظم یہاں موجود ہے۔ جامعہ علوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن میں داخلے کا طریقہ کار،شرائط وطلباء کرام کو دی جانے والی سہولیات وغیرہ۔ جامعہ علوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی میں داخلہ لینے کے سلسلے میں کیا کیا اصول اور ضوابط ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے کے لیے کیا کیا شرائط ہیں۔ اورداخلہ کراتے وقت کن مراحل سے گزرنا ضروری ہے۔ ان تمام امورکی تفصیل آپ یہاں دیکھ سکیں گے۔ اسی طرح جامعہ کے نظم ونسق کے بارے میں مکمل معلومات اس پیج سے حاصل کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔

جامعہ بنوری ٹاؤن داخلے کا طریقہ ونظم

 جامعہ بنوری ٹاؤن میں داخلہ کے لیے ایک لازمی اصول یہ ہے۔ کہ جامعہ میں ایسے طالب علم داخل ہوں جو اسلامی و دینی مزاج رکھتے ہوں۔ اورجامعہ کی مطلوبہ علمی استعداد کے حامل ہوں۔ اسی لیے جامعہ میں داخلہ لینے کے لیے داخلہ کا امتحان لازمی شرط ہے۔ اس کو پاس کر کے اگلے مرحلے کے لیے طالب علم کو قبول کیا جاتا ہے۔

جامعہ بنوری ٹاؤن میں داخلے کی تاریخ اور طریقہ کار

جامعہ کے تعلیمی سال کا آغازہمیشہ اسلامی مہینہ شوال المکرم کے پہلے عشرے میں ہوتا ہے۔ عموما جامعہ چھ یا سات شوال کو نئے داخلوں کا آغاز کرتے ہیں۔ اورانہیں دنوں میں داخلے کے مراحل کی تفصیل اور طریقہ کارکا اعلان کر دیا جاتا ہے۔

جامعہ بنوری ٹاؤن میں داخلہ لینے کی شرائط

۔(1) جامعہ بنوری ٹاؤن کے کسی بھی درجے میں داخلہ لینے کے لیے تشریف لانے والے طلباء سابقہ درجہ کے تمام کوائف ساتھ لے کرآئیں۔ بالخصوص وفاق المدارس العربیہ کی اسناد اورکشف الدرجات وغیرہ پیش کرنے کا طالب علم پابند ہوتا ہے۔

۔(2) اسی طرح طلبہ کی تربیت پرجامعہ میں مکمل توجہ دی جاتی ہے۔ اس لیے طالب علم پرضروری ہے۔ کہ وہ جامعہ کی قواعد و ضوابط  پرعمل کرے۔ جامعہ کی طرف سے بنائے جانے والے قوانین پر لازمی عمل کرے۔ جو کہ داخلہ کے وقت اور وقتا فوقتا طلباء کو بتائے جاتے ہیں۔

۔(3) جامعہ میں داخلہ لینے کے لیے بنیادی طورپریہ ضروری ہے۔ کہ طالب علم صحیح العقیدہ مسلمان ہو۔ اتباع سنت اوراسلاف کا طرزِفکر وعمل اس کا شیوہ ہو۔

۔(4) مدارس میں داخلہ کے لیے عموما مڈل یا میٹرک پاس طلباء ہی تشریف لاتے ہیں۔ چنانچہ ایسے طلباء کو سکول سے حاصل شدہ سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر درس نظامی کی پہلی کلاس درجہ اولی کے لیے امتحان داخلہ میں شامل کیا جاتا ہے۔ جس میں ان سے امتحان لے کران کو اگلے مراحل میں بھیج دیا جاتا ہے۔ البتہ جو طلبہ ابتدا ہی سے اسکول پڑھے بغیر جامعہ کا رخ کرتے ہیں۔ ان کے لیے درجہ اولی میں داخلے کے لیے ضروری ہے۔ کہ وہ پہلے وفاق المدارس العربیہ کی نصاب کے مطابق مڈل تک کا نصاب پڑھیں۔ جسے عموما متوسطہ یا اعدادیہ کہا جاتا ہے۔ یہ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی میں داخلہ لینے والے ان طلباء کے لیے شرائط ہیں۔ جن کا تعلق ملک عزیز پاکستان سے ہے۔

بنوری ٹاؤن میں غیرملکی طلباء کے داخلے کی شرائط

بیرون ممالک کے طلباء کے لیے داخلہ لینے کی شرائط۔۔ واضح رہے کہ جامعہ کے دروازے روز اول سے عالم اسلام کے تمام طلباء کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ جو بھی علوم دینیہ سے خود کو مستفید کرنا چاہتے ہیں۔ اور پھران علوم کی نشرواشاعت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ توایسے طلباء کے لیے سابقہ شرائط کے علاوہ مندرجہ ذیل امورمکمل کرنا بھی لازمی ہے۔

۔(1) قران کریم ناظرہ پڑھ چکا ہو۔ اورتھوڑی بہت عربی زبان جانتا ہو۔ یا سمجھ سکتا ہو۔

۔(2) جامعہ میں عربی اوراردو میں تعلیم دی جاتی ہے۔ اس لیے طالب علم کی دونوں زبانوں سے کچھ نہ کچھ مناسبت ضروری ہے۔

۔(3) طالب علم کے لیے ضروری ہے۔ کہ اپنے ملک میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے تعلیمی ویزہ حاصل کر لے۔ سیاحت یا کسی اور قسم کے ویزے پرجامعہ داخلہ جاری نہیں کرے گا۔

۔(4) بیرون ممالک سے تشریف لانے والے طلباء کرام کی آمدورفت کے تمام اخراجات ان کے اپنے ذمے ہیں۔ ان تمام اخراجات کا طالب علم از خود کفیل ہوتا ہے۔ البتہ مستحق طلباء کو داخلہ کے بعد سے جامعہ میں تعلیم،کتب،علاج معالجہ،کھانے پینے اور جامعہ کے اندررہائش کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی میں داخلے کا مکمل طریقہ

کسی بھی درجے میں داخلہ کے خواہشمند طلباء کو مطلوبہ درجہ میں داخلہ لینے کے لیے۔ اس درجہ سے پہلے والے درجے کا امتحان دینا ضروری ہوتا ہے۔ صرف امتحان میں کامیابی پرداخلہ نہیں ملتا۔ بلکہ جہاں تعلیمی استعداد کی چھان بین کی جاتی ہے۔ وہیں پرطالب علم کی ذہنی اورفکری رجحان کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ جامعہ میں داخلہ لینے والے طالب علم کا ذہن وفکرکہیں غیرعلمی امورکے اندرمشغول نہ ہو۔

داخلہ کے طریقہ کارمیں حسب ضرورت قدرِِرد وبدل ہوتا رہتا ہے۔ تاہم عام طورپرجامعہ میں داخلے کا طریقہ کاردرج ذیل ہے۔ داخلے کا امتحان اورجائزہ تین مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔

داخلہ امتحان اور جائزہ کے مراحل

۔(1) پہلے مرحلہ میں طالب علم سے ناظرہ قران کریم نماز اور دعاؤں کا شفوی جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس میں کامیاب ہونے والے طالب علم کی درخواست۔ داخلہ کے اگلے مرحلہ کے لیے قبول کی جاتی ہے۔

۔(2) پہلے مرحلہ میں کامیاب ہوجانے والے امیدواروں کا مطلوبہ درجہ کے لیے تحریری امتحان لیا جاتا ہے۔

۔(3) تیسرے مرحلہ میں تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کا تقریری امتحان لیا جاتا ہے۔ جس پہ سابقہ درجہ میں پڑھائی جانے والی تمام کتب یا منتخب کتب کا امتحان لیا جاتا ہے۔ اس مرحلے میں کامیاب ہو جانے والے امیدوار طالب علم کو داخلہ فارم جاری کیا جاتا ہے۔ جس پر دفتری کاروائی کے بعد اس طالب علم کا داخلہ مکمل ہوجاتا ہے۔ پھر اس طالب علم کو “بطاقۃ القبول” دیا جاتا ہے۔ اور رجسٹر داخلہ میں اس طالب علم کے نام کا اندراج کر دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزجامعہ بنوری ٹاؤن کراچی اوراس کی تمام شاخوں میں داخلہ مرکز سے ہی کیا جاتا ہے۔

جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی میں تعلیم کے اوقات

جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی میں درجہ کتب کے تمام درجات میں صبح چار گھنٹے۔ اور ظہر کے بعد دو گھنٹے تعلیم ہوتی ہے۔ فجراورظہر کے درمیان میں کھانے،آرام اور نماز کا وقفہ دیا جاتا ہے۔ جبکہ شعبہ حفظ کی کلاسزان دو مذکورہ اوقات کے علاوہ مغرب سے عشاء تک بھی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ درجہ کتب کے طلباء کے لیے مغرب سے لے کر کم از کم رات ساڑھےدس بجے تک کلاس ہوتی ہے۔ جس میں اساتذہ کی نگرانی میں تکرارومطالعہ کا نظام بنایا گیا ہے۔ جبکہ ابتدائی درجات درجہ متوسطہ اور شعبہ للبنات کی تعلیم دن آٹھ بجے سے ایک بجے تک ہوتی ہے۔

جامعہ بنوری ٹاؤن کا تعلیمی دورانیہ اور سالانہ تعطیلات

جامعہ بنوری ٹاؤن میں تعلیمی دورانیہ تقریبا 10 ماہ پر مشتمل ہے۔ جو نصف شوال سے شروع ہو کرشعبان کی ابتدا پرختم ہوتا ہے۔ جامعہ کی سالانہ تعطیلات دوماہ ہوتی ہیں۔ اسی طرح عیدالاضحی کے موقع پربھی 10 روز کی چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ جبکہ ہفتہ وارچھٹی طلباء کو جمعۃ المبارک کے دن دی جاتی ہے۔

بنوری ٹاؤن میں طلبہ کی کفالت اور وظائف

جامعہ بنوری ٹاؤن کے تمام شعبوں میں طلباء کرام کو تعلیم مفت دی جاتی ہے۔ اسی طرح طلبہ کرام سے تعلیمی یا رہائشی یا کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ جبکہ نصاب کی کتب طلباء کرام کو پڑھنے کے لیے عاریتا دی جاتی ہیں۔ جو کہ سال کے آخر میں واپس لے لی جاتی ہیں۔ اسی طرح جامعہ میں پڑھنے والے مستحق طلباء کو جامعہ کی جانب سے وظیفہ، کھانا، علاج معالجہ اور دیگر ضروریات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ جسے اللہ تعالی محض اپنے فضل و کرم اور نیک بندوں کے تعاون کے ذریعے سے پورا فرماتے ہیں۔

بنوری ٹاؤن میں طلباء کرام کے لیے سہولیات

بلا معاوضہ رہائش فری ہاسٹل و دیگر رہائشی سہولیات: جامعہ میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کرام کی دینی اوراخلاقی تربیت پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ جس کے لیے ضروری ہے۔ کہ طالب علم 24 گھنٹے جامعہ کے مبارک ماحول میں گزارے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے جامعہ نے دارالاقامہ کا انتظام کیا ہوا ہے۔ چنانچہ جامعہ بنوری ٹاؤن اوراس کی شاخوں میں طلبہ کی رہائش کے لیے کئی عمارتیں مختص کی گئی ہیں۔ جس میں سے ایک عمارت غیر ملکی طلباء کے لیے بھی مختص ہے۔ ان عمارتوں میں بجلی، پانی پنکھے، گیس کے چولہے، گیزراور ٹھنڈے پانی کے کولرز جیسی ضروریات موجود ہیں۔

فری ریسٹورینٹ: ملکی اورغیرملکی طلباء کے لیے الگ الگ مطبخ “باورچی خانہ” اور مطعم یعنی کھانے کا ھال ہے۔ جہاں طلباء کرام مل بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔

سیکیورٹی: دارالاقامہ میں رہنے والے طلباء کی نگرانی اور ان کی ضروریات کی دیکھ بھال کے لیے اساتذہ کرام مقررہیں۔ جو جامعہ کے تعلیمی اوقات کے علاوہ بھی طلباء کرام کی تربیت کا اہتمام کرتے ہیں۔ رات کو کسی بھی وقت طلباء کی حاضری لے لی جاتی ہے۔ اسی طرح صبح اوردوپہرمیں قیلولہ کے بعد طلباء کرام کو نمازکے لیے جگایا جاتا ہے۔

فری میڈیکل: اوراگر کوئی طالب علم اس دوران بیمار ہوجائے۔ تو اس کے فوری علاج معالجے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

ہاسٹل ڈسپلن ٹیمز: اسی طرح دارالاقامہ کے کھلنے اور بند ہونے کے لیے بھی اوقات مقررکیے گئے ہیں۔ اور دارالاقامہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بھی ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس کی نگرانی ناظم دارالاقامہ کے ذمے ہوتی ہے۔

فری ایجوکیشن: اسی طرح جامعہ میں کثیر تعداد میں ایسے طلباء بھی پڑھتے ہیں۔ جو مقامی ہیں۔ ان کی رہائش کراچی شہرمیں ہی ہے۔ ایسے طلباء جامعہ میں صرف تعلیم اورمطالعہ کے اوقات تک رہتے ہیں۔ اس کے بعد آرام کرنے کے لیے وہ اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔

لائبریری: جامعہ میں طلباء کرام کے علمی ذوق کو جلا بخشنے کے لیے وسیع لائبریری کا انتظام بھی ہے۔ جس میں جامعہ کے قواعد و ضوابط کے مطابق طلباء کرام باآسانی مستفید ہوسکتے ہیں۔

 مدارس داخلہ جات و امتحانی معلومات درس نظامی کتب وشروحات

مدارس دینیہ کی مزید اس طرح کی میفد معلومات حاصل کریں۔ اسی طرح تمام مدارس اور وفاق کے سالانہ نتائج و رزلٹس کشف الدرجات رولنمبر سلپس وغیرہ فری حاصل کریں۔ روزمرہ اسلامی دعائیں و عبادات کا طریقہ کار وغیرہ ار دیگر بہت سی مفید معلومات حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ہی ہماری اس سائٹ سے درس نظامی کی کتب اورہرایک کتاب کی تمام تر شروحات فری ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

4 thoughts on “جامعہ بنوری ٹاؤن داخلے کا طریقہ ونظم

  1. جناب مجھے ابھی داخلہ مل سکتا ہے کیونکہ ہمارے یہاں کے حالات دینیہ بلکل خراب ہیں ؟

    1. محترم داخلہ کی تاریخ گزرے کئی پفتے گزر چکے ہیں۔ پھر بھی جامعہ دفتر رابطہ کرلیں۔ ممکن ہے کہ جامعہ کی کسی شاخ میں داخلہ مل جائے۔ پھر اس آئیندہ سال جامعہ میں داخلہ لیجئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *