الحاق نمبرچیک کرنے کا طریقہ وفاق المدارس

الحاق نمبر چیک کرنے کا طریقہ وفاق المدارس

اپڈیٹس مدارس کے داخلہ جات

الحاق نمبرچیک کرنے کا طریقہ وفاق المدارس۔ الحاق نمبر کہاں سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس کی تمام معلومات یہاں پر آپ دیکھ سکتے ہیں۔ چونکہ دینی مدارس کی تمام انتظامی امور و معاملات کو آن لائن وفاق المدارس کی آفیشل ویب سائٹ پر مہیا کیا گیا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی تمام امتحانی و غیر امتحانی نصابی معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ اور اگر آپ کو کوئی معلومات مطلوب ہیں تو بلا تکلف کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ فرمائیں۔ الحاق نمبر معلوم کرنے کے تمام طریقے یہاں پر بتائے گئے ہیں۔ اس مضمون کو آخر تک مکمل دیکھیں۔

الحاق نمبرچیک کرنے کا طریقہ وفاق المدارس

وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایک تنظیم ہے جو پاکستان میں دینی مدارس کے لیے ایک مرکزی بورڈ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کی بنیاد 19 اکتوبر 1959 کو رکھی گئی تھی اور اس کا صدر دفتر ملتان میں ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام ملک بھر میں تقریباً 20,000 مدارس رجسٹرڈ ہیں۔

Ilhaaq Number Wifaq Ul Madaris Pakistan How to check

How to find Ilhaaq number of Wifaq Ul Madaris. Where can I find the Ilhaaq number? You can see all its information here. Because all the administrative affairs and matters of religious madrasas have been provided online on the official website of Wifaq Ul Madaris. Keep visiting our site to get all exam and non-exam curriculum information of Wafaq al-Madaris Al-Arabiya Pakistan. And if you need any information, feel free to contact us in the Comments section. All methods to find Ilhaaq number are explained here. Read this article completely till the end.

اہمیت الحاق نمبر وفاق المدارس

جب بھی کسی جامعہ/مدرسہ کی انتظامیہ اپنے جامعہ کا وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے الحاق کراتی ہے۔ تو وفاق المدارس اس جامعہ کو الحاق نمبر جاری کرتا ہے۔ یہ وفاق المدارس اور جامعہ کے درمیان انتظامی امور میں ایک چابی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی کے ذریعے آپ اپنے جامعہ سے داخلہ جات وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔ وفاق المدارس کی سرپرستی حاصل کرسکتے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی آفیشل سائٹ سے مدارس لاگ ان خانے میں اس الحاق نمبر کو جمع کرکے آپ اپنے مدرسہ کی تمام تر معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ اور رول نمبر سلپس/ تنائج وغیرہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Significance of Ilhaaq Number

Whenever the administration of a Jamia/Madrasa affiliates its Jamia with the Wifaq Ul Madaris Al Arabiya Pakistan. So Wifaq Ul Madaris issues “Ilhaaq number” to this university. This Wifaq Ul Madaris is a key in the administrative affairs between Madaris and Jamia. Through this you can send admissions etc. from your university. Wifaq Ul Madaris can get patronage. You can see all the information of your Madrasah by entering this “Ilhaaq number” in the Madrasas login box from the official site of Wafaq al-Madaris al-Arabiya Pakistan. And can get roll number slips/results etc.

وفاق المدارس العربیہ سے مدرسہ کا الحاق نمبر معلوم کرنے کے طریقے

وفاق المدارس العربیہ سے الحاق کرانے کے بعد اگر آپ اپنے جامعہ کا الحاق نمبر بھول گئے ہیں۔ تو اس دوبارہ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان تمام ذرائع پر نظر ڈالیں گے۔ آپ اپنے جامعہ کا الحاق نمبر ذیل میں دئے گئے طریقوں سے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ اب تک آپ کے جامعہ سے جتنے طلباء و طالبات امتحان دے چکے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک طالب علم کی رول نمبر سلپ لیں۔ اس سلپ پر طالب/طالبہ کے نام کے نیچے متعلقہ مدرسہ کا نام اور الحاق نمبر فراہم کیا جاتا ہے۔ جہاں سے آپ اپنا الحاق نمبر با آسانی معلوم کرسکتے ہیں۔

رول نمبر سپ

سند الحاق سے الحاق نمبر وفاق المدارس العربیہ

اس کے ساتھ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری شدہ سند الحاق پر بھی آپ کے جامعہ کا الحاق نمبر موجود ہے۔ آپ معلوم کرسکتے ہیں۔

الحاق نمبرچیک کرنے کا طریقہ وفاق المدارس ۔۔۔۔

الحاق نمبر معلوم کرنے کے دیگر ذرائع

وفاق المدارس العربیہ کے الحاق نمبر کے حصول کے لیے آپ درج ذیل طریقوں میں سے کسی ایک طریقہ کار کو اپنا سکتے ہیں:

آن لائن طریقہ

وفاق المدارس العربیہ کی ویب سائٹ https://www.wifaqulmadaris.org/ پر جائیں۔

“مدارس لاگ ان” کے ٹیب پر کلک کریں۔

اپنے مدرسے کا الحاق نمبر (آخری پانچ ہندسے) اور خفیہ کوڈ درج کریں۔

“لاگ ان” کے بٹن پر کلک کریں۔

اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد، آپ اپنے مدرسے کا الحاق نمبر دیکھ سکتے ہیں۔

ilhaq nmbr web site

فون کے ذریعے

وفاق المدارس العربیہ کے ہیلپ لائن نمبر 042-111-932-932 پر کال کریں۔

اپنے مدرسے کا نام اور پتہ فراہم کریں۔

آپ کو آپ کے مدرسے کا الحاق نمبر فراہم کر دیا جائے گا۔

ذاتی طور پر

وفاق المدارس العربیہ کے قریبی دفتر میں جائیں۔

اپنے مدرسے کے متعلقہ دستاویزات (جیسے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) ساتھ لے جائیں۔

دفتر کے عملے سے اپنے مدرسے کا الحاق نمبر پوچھیں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی بنیادی ذمہ داریوں میں درج ذیل شامل ہیں:

دینی مدارس کی حفاظت، رجسٹریشن، ترقی، نصاب سازی، امتحانات اور ڈگری سے منسلک معاملات۔

دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباء کی تربیت اور رہنمائی۔

دینی مدارس کے نصاب کو عصری تقاضوں کے مطابق بنانا۔

دینی مدارس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا اور ان کی مثبت شبیہ پیش کرنا۔

دینی و عصری تعلیم اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے دینی مدارس کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے مدارس کے نصاب کو معیاری بنانے اور انہیں عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے نمایاں کام کیا ہے۔ اس نے مدارس کے اساتذہ اور طلباء کی تربیت اور رہنمائی کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں۔

خدمات وفاق المدارس العربیہ پاکستان

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے کاموں کے نتیجے میں دینی مدارس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مدارس کے نصاب میں جدید علوم کا اضافہ ہوا ہے اور اساتذہ اور طلباء کی تربیت میں بہتری آئی ہے۔ مدارس کی ساکھ بھی بہتر ہوئی ہے اور ان کے بارے میں غلط فہمیاں دور ہوئی ہیں۔ تاہم، وفاق المدارس العربیہ پاکستان پر کچھ تنقید بھی ہوتی رہتی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم دینی مدارس کو جدید علوم سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسروں کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم مدارس کے سیاسی استحصال میں ملوث ہے۔

ان تنقیدوں کے باوجود، وفاق المدارس العربیہ پاکستان دینی مدارس کے فروغ اور ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ تنظیم مدارس کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور ان کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

وفاق المدارس رابطہ نمبرز۔

ایڈریس: شير شاہ روڈ گارڈن ٹاؤن ملتان

 wifaqulmadaris@gmail.com :وفاق المدارس ای میل ایڈریس

وفاق المدارس سیل فون نمبرز:

UAN: 061-111-122-133

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *