بنات کا نصاب تعلیم 6 سالہ وفاق المدارس کی مکمل تفصیل۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے بنات یعنی بچیوں کے لیے کیا نصاب تعلیم مقرر کیا ہے۔ اورمقررکردہ نصاب تعلیم کتنے سال کا ہے۔ اور کتنے مراحل پر مشتمل ہے۔ کس کس سال میں کون کون سی کتاب نصاب میں شامل ہے۔ تمام تر تفصیلات اس پیج پرآپ دیکھ سکیں گے۔ بنات کی نصابی کتب وشروحات بلا معاوضہ حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔
بنات کا نصاب تعلیم 6 سالہ وفاق المدارس
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے انتظامی کمیٹی نے بچیوں کا چار سالہ نصاب تعلیم کو چھ سال میں تبدیل کیا۔ جو کہ وفاق المدارس کی مجلس عاملہ اور شوری نے 23 رجب المرجب 1436 ہجری بمطابق 13 مئی 2015 عیسوی کو منظور کیا تھا۔ جس کے فیصلے کے مطابق آئندہ وفاق المدارس العربیہ کا بنات کے لیے نصاب تعلیم چھ سال کا ہوگا۔ جو کہ 3 مراحل (خاصہ، عالیہ، عالمیہ) پر مشتمل ہوگا۔
چھ سالہ نصاب تعلیم وفاق المدارس العربیہ للبنات
تمام درجات کی تفصیل کچھ اس طرح ہوگی۔ بنات کا چھ سالہ نصاب تین مراحل پر مشتمل ہے۔پہلا مرحلہ: ثانیہ خاصہ دوسرا مرحلہ: حالیہ اور تیسرا مرحلہ: عالمیہ کا ہوگا۔ ہرایک مرحلہ دو سالوں پر مشتمل ہے۔
مجموعہ نصاب 6 سالہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان
پہلا مرحلہ ثانویہ خاصہ
بنات کے درجہ ثانویہ خاصہ سال اول کا نصاب
درجہ ثانیہ خاصہ میں بنات کو چھ 6 مضامین کی تعلیم دی جائے گی۔ جس میں ترجمہ تفسیر اور حفظ اور تجوید اسی طرح حدیث مبارکہ، فقہ اور سیرت، علم صرف اور نحو اور علم الادب نصاب میں شامل ہے۔
۔1 علم التفسیروترجمۃ القرآن والتجوید مع الحفظ: ترجمہ اور تفسیر میں عم پارہ کی مختصر تفسیروترجمہ نصاب میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی خلاصۃ التجوید بھی نصاب میں شامل ہے اور ساتھ ہی عم پارے کا آخری ربع حفظ کرانا لازمی ہے۔
۔2 علم الحدیث: جس میں شامل نصاب کتاب جوامع الکلم ہے۔ مصنفہ مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمت اللہ علیہ۔ اسی طرح حدیث مبارکہ میں زادالطالبین بھی مکمل شامل ہے۔ جبکہ باب اول سے لے کر مغیبات کا ذکر تک ترکیب بھی شامل نصاب ہے۔
۔3 علم الفقہ والسیرۃ: تیسرا مضمون فقہ اور سیرت کا ہے۔ اس میں تعلیم الاسلام مکمل اور تاریخ اسلام کا حصہ سوم شامل نصاب ہے۔ مؤلفہ مولانا محمد میاں رحمۃ اللہ علیہ۔
۔4 علم الصرف: چوتھا مضمون علم صرف کا ہے۔ اس میں علم الصرف جلد اول، دوم، سوم مع اجراء شامل نصاب ہے۔ اس کا اجرا تمرین الصرف سے کیا جائے گا۔
۔5 علم النحو: نحو کی کتاب علم النحو اور اس کے ساتھ تمرین النحو سے اجرا کرایا جائے۔
۔6 علم الادب: عربی ادب کی کتاب الطریقۃ العصریہ اور عربی کا معلم حصہ اول، دوم نصاب میں شامل ہے۔ جو کہ مولانا عبدالستار خان رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ہے۔
درجہ ثانویہ خاصہ سال دوم کا نصاب
ثانویہ خاصہ سال دوم کے نصاب میں بھی چھ 6 مضامین شامل نصاب ہیں۔ جس میں ترجمہ و تفسیر اور حفظ، علم صرف، علم الفقہ، اصول فقہ، علم نحو اور علم منطق نصاب میں شامل ہیں۔
۔1ترجمہ تفسیر وحفظ: ترجمہ اور مختصر تفسیر سورہ یونس سے سورۃ العنکبوت کے اختتام تک نصاب میں شامل ہے۔ اور سورۃ یاسین مکمل حفظ نصاب میں شامل ہے۔
۔2علم الصرف:علم صرف میں صرف کی بہترین کتاب علم الصیغہ مکمل(سوائے باب چہارم کے) نصاب میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی خاصیات ابواب بھی شامل نصاب ہے۔ اور صرف کی کتاب علم صرف کا حصہ چہارم بھی شامل نصاب ہے۔
۔3علم الفقہ: فقہ کی بہترین کتاب مختصرالقدوری ابتدا سے کتاب الحج کے اختتام تک اور اسی طرح کتاب النکاح سے کتاب النفقات کے آخر تک نصاب میں شامل ہے۔
۔4علم الاصول فقہ: اصول فقہ کی ابتدائی کتاب اصول الشاشی(فقط کتاب اللہ) نصاب میں شامل ہے۔ اوراس کے ساتھ ہی آسان اصول فقہ نصاب میں شامل ہے۔
۔5علم النحو: نحو کی کتاب ہدایۃالنحو مکمل نصاب میں شامل ہے۔
۔6 علم النحووعلم المنطق: علم نحومیں شرح ماۃعامل نوع اول ترکیب کے ساتھ نصاب میں شامل ہے۔ جبکے علم منطق میں تیسیرالمنطق نصاب میں شامل ہے۔
دوسرا مرحلہ درجہ عالیہ
نصاب درجہ عالیہ سال اول بنات وفاق المدارس
۔1ترجمہ تفسیروحفظ القرآن الکریم: مختصر ترجمہ اور تفسیر سورۃ الروم سے سورۃ المرسلات کے آخر تک شامل ہے۔ جبکہ سورۃالواقعہ اور سورۃالملک کا حفظ نصاب میں شامل ہے۔
۔2 علم حدیث: حدیث شریف کی کتاب ریاض الصالحین ابتدا سے کتاب الفضائل تک نصاب میں شامل ہے۔
۔3 علم الفقہ: فقہ کی کتاب مختصرالقدوری کتاب البیوع سے کتاب النکاح تک اور کتاب الجنایات سے کتاب الفرائض تک نصاب میں شامل ہے۔
۔4 علم الاصول فقہ والمیراث: علم اصول فقہ میں اصول فقہ کی کتاب نورالانوار سنت اور اجماع کا حصہ نصاب میں شامل ہے۔ اورعلم المیراث میں السراجی باب الرد کے آخر تک نصاب میں شامل ہے۔
۔5 علم البلاغۃ: بلاغت کی کتاب دروس البلاغہ مکمل نصاب میں شامل ہے۔
۔6علم الادب العربی والعقائد: علم ادب عربی میں عربی ادب کی کتاب مختارات(شیخ مولانا ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے)کا حصہ اول نصاب میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی عقائد کی کتاب عقیدۃالطحاویہ کا متن نصاب میں شامل ہے۔
بنات کا درجہ عالیہ سال دوم کا نصاب
۔1ترجمہ تفسیر وحفظ قرآن: ترجمہ و تفسیرمیں ابتدا یعنی سورۃالفاتحہ سے سورۃالتوبہ کے آخر تک ترجمہ اور تفسیر نصاب میں شامل ہے۔ اور سورۃ الرحمن کاحفظ نصاب میں شامل ہے۔
۔2 علم الحدیث: علم حدیث میں مشکوۃ شریف جلد اول نصاب میں شامل ہے۔ واضح رہے مشکوۃ شریف کا مقدمہ نصاب میں شامل نہیں ہے۔
۔3علم الحدیث واصولھا: علم حدیث میں مشکوۃ شریف جلدثانی اور اصول حدیث کی کتاب خیر الاصول شامل ہے۔ ساتھ ہی کتب احادیث کے مصنفین کا تعارف بھی نصاب میں شامل ہے۔
۔4علم الفقہ: فقہ کی کتاب ہدایہ جلد اول نصاب میں شامل ہے۔
۔5علم الاخلاق والتربیۃ: علم الاخلاق والتربیت میں مختصر اسلام اور تربیت اولاد (مصنفہ حضرت ڈاکٹر حبیب اللہ مختار شہید) نصاب میں شامل ہے۔
۔6علم اصول التفسیروالعقائد: عقائد کی کتاب شرح العقائد عذاب قبر سے آخر تک نصاب میں شامل ہے۔ اورعلم اصول تفسیر علوم القران( مولفہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی) کا حصہ اول سے باب اول جبکہ حصہ دوم کا باب اول، دوم دونوں نصاب میں شامل ہیں۔
تیسرا مرحلہ عالمیہ
عالمیہ سال اول بنات کا نصاب
درجہ عالمیہ سال اول کا نصاب درج ذیل ہے۔ 1علم التفسیر: علم تفسیر میں جلالین شریف جلد اول کی سورۃ البقرہ اور سورۃ النساء نصاب میں شامل ہیں۔ جلد ثانی کی سورۃ النور، سورۃ الطلاق، سورۃ التحریم اور سورۃالفاتحہ نصاب میں شامل ہے۔
۔2علم الاصول الحدیث: اصول حدیث میں تیسیرمصطلح الحدیث (مصنفہ ڈاکٹر محمودالطحان) جبکہ آئینہ قادیانیت کے ابتدائی 10 سوال نصاب میں شامل ہیں۔
۔3 علم الفقہ: فقہ کی کتاب ہدایہ جلدثانی کتاب النکاح، کتاب الطلاق سے کتاب الایمان کے آخر تک نصاب میں شامل ہے۔
۔4 علم الحدیث: حدیث کی کتاب طحاوی کتاب الصلاۃ سے کتاب الجنائز تک نصاب میں شامل ہے۔
۔5 علم الحدیث: حدیث مبارکہ میں جامع ترمذی جلد دوم کتاب العلل استثنی کر کے نصاب میں شامل ہے۔
۔6 علم الحدیث: سنن ابو داؤد جلد اول سوائے کتاب الصلاۃ کے نصاب میں شامل ہے۔
بنات عالمیہ سال دوم دورہ حدیث شریف کا نصاب
۔1 علم الحدیث: علم حدیث میں بخاری شریف کی جلد 1 کے منتخب ابواب نصاب میں شامل ہیں۔ بدءالوحی، کتاب الایمان،کتاب العلم،کتاب الجھاد تا آخرالکتاب منتخب ہے۔
۔2 علم الحدیث: بخاری شریف جلد2 میں کتاب المغازی، کتاب الاطعمہ سے کتاب الرقاق کے آخر تک اور کتاب الرقاق، کتاب الردعلی الجھمیہ سے کتاب کے آخر تک نصاب میں شامل ہے۔
۔3 علم الحدیث: حدیث کی کتاب صحیح مسلم جلد اول کتاب الایمان اور کتاب النکاح سے کتاب کے آخر تک نصاب میں شامل ہے۔
۔ 4علم الحدیث: صحیح مسلم شریف جلد2 کتاب الفضائل تا باب الامر بحسن الظن باللہ تعالی وکتاب الزہد نصاب کا حصہ ہے۔
۔5 علم الحدیث:ابوداؤد شریف جلد2 کتاب الضحایا،کتاب الوصایا،کتاب الایمان والنذور از کتاب الاشربۃ تا آخر باب الملاحم،کتاب الآداب تاآخر کتاب مع شمائل ترمذی شریف۔
۔6علم الحدیث: جامع ترمذی جلد اول مکمل نصاب میں شامل ہے۔
مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ بنات کے نصاب کے مطابق کتب وشروحات ہماری سائٹ سے فری ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔