فلکیات کی کتابیں درجہ سادسہ

فلکیات کی کتابیں درجہ سادسہ

شروحات پی ڈی ایف کتابیں

فلکیات کی کتابیں درجہ سادسہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ فرمائیں۔ سادسہ کے نصاب میں شامل فلکیات کی کتب فری حاصل کریں۔ فلکیات کی مشہورکتب یہاں موجود ہیں۔ جن میں تلخیص الفلکیات،فہم الفلکیات،ثمرۃ الفلکیات،فلکیات جدیدہ،اورالہیئۃ الکبری مولانا موسی روحانی بازی رحمہ اللہ اوردیگربہت سی مفید کتب یہاں موجود ہیں۔ درس نظامی کی کتب وشروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ احباب اپنی مطلوبہ کتب و شروحات ایک ہی پیج پرباآسانی حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ کتب و شروحات کے حصول میں تنگی کا سامنہ ہوتوکمنٹس باکس میں ہمیں مطلع فرمائیں۔

فلکیات کی کتابیں درجہ سادسہ

اسلام دین فطرت ہے۔ اس نےعبادات کےاحکام نہایت سادہ رکھے ہیں۔ سمت قبلہ،رویت ہلال اورنمازکے اوقات کا مدارحساب وکتاب کے بجائےانسانی مشاہدے پررکھا ہے۔ اورجب اورجہاں موسمی یاجغرافیائی وجوہ سے مشاہدے سے فیصلہ کرنا ممکن نہ ہو۔ وہاں اندازہ اورتخمینہ کرکے دل کی گواہی سے فیصلہ کیا جائے۔ جسے فقہی اصطلاح میں ”تحری“ کہا جاتا ہے۔ اس تحری کے ذریعےعمل کیا جاسکتا ہے۔ اس کی تفصیلات کتب فقہ میں موجود ہیں۔ تاکہ ہر شخص خواہ وہ آبادی سے دور کسی پہاڑ یا جزیرے میں ہو۔ وہ بھی عبادات کو بآسانی ادا کرسکے۔

تفہیم الفلکیات،وعلم فلکیات اہمیت و تعارف

لیکن جب اسلامی فتوحات کے ساتھ ساتھ منطق وفلسفه، ریاضی، الجبرا،جیومیٹری،اقلیدس،علم ہیئت اور فلکیات جیسےعلوم و فنون مسلمانوں تک پہنچے۔ اورمسلم حکومتوں اورعلماء کرام نے ان کوعربی زبان میں منتقل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ توان علوم وفنون کواسلامی حکومت اورمسلم معاشرے کے نت نئی ضرورتوں میں استعمال کیا گیا۔ اوراسلامی عبادات کے لئے ان کا استعمال اس حد تک کیا گیا۔ کہ شریعت کا سادگی کا اصول برقراررکھا جائے۔ اوران علوم وفنون کو مزید آسانی کا ذریعہ بنایا جاسکے۔

  درجہ سادسہ pdf فلکیات جدیدہ

محققین علماء اسلام نے اسلامی علوم کے ساتھ ان فنون میں بھی وہ مہارت حاصل کی۔ کہ اس میدان میں بھی دنیائےعلم وفن نے ان کی امامت کو تسلیم کیا۔ درس نظامی کے نصاب میں بھی یہ فنون پوری اہمیت کے ساتھ صدیوں سے شامل چلے آرہے تھے۔ اورلازمی مضامین کے طورپرداخل نصاب تھے۔ قیام پاکستان کے بعد بھی عرصہ درازتک دینی مدارس میں قدیم علم ہیئت فلکیات ہی پڑھایا جاتارہا۔ جو بطلیموسی نظریے پرمبنی ہے۔

تعلیم الفلکیات اور فلکیات کی کتابیں درجہ سادسہ

اب جبکہ خلائی سیاروں کی ایجاد کے بعد انسان کی رسائی چاند تک بلکہ کچھ اورآگے تک ہو گئی ہے۔ اورخلائی تحقیقات میں انقلابی نوعیت کی پیش رفت نے بطلیموسی نظریے کا غلط ہونا ثابت کردیا۔ تو ضرورت تھی کہ دینی مدارس میں بھی بطلیموسی نظریے کی بجائے جدید علم ہیئت داخل نصاب کیا جاتا۔

علم فلکیات جدید بانی شیخ مولانا موسی روحانی البازی

چنانچہ اس میدان میں سب سے پہلی پیش رفت حضرت مولانا محمد موسیٰ روحانی صاحب نے کی۔ اور اردو میں فلکیات جدیدہ نامی کتاب تصنیف فرمائی۔ اوردینی مدارس میں اسے داخل نصاب کیا گیا۔ یہ بلکل ابتدائی کوشش تھی۔ پھر وقتی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا موصوف رحمۃ اللہ علیہ نے اس موضوع پرتین کتابیں عربی زبان میں تصنیف فرمائیں۔ (1) الہيئت الصغرى (2) الہيئت الكبرى (3) الہیئت الوسطی۔ چنانچہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب میں کتاب ” فلکیات جدیدہ “ کی جگہ “الہیئت الوسطی” نے لے لی۔

علم فلکیات و کتب فلکیات وفاق المدارس

اس کے بعد جدید محققین علماء اپنے اپنے اندازمیں اس علم کی خدمت کرتے رہے۔ اور تاحال جاری وساری ہے ۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی وفاق المدارس کے نصاب میں شامل درجہ سادسہ میں پڑھائی جانے والی کتاب تفہیم الفلکیات ہے۔ موصوف نے انتہائی عرق ریزی سے اس کتاب کوآسان اندازوالفاظ میں مرتب فرمایا ہے۔

فلکیات کی کتابیں درجہ سادسہ درس نظامی

ڈاؤن لوڈ لنک

 کتب وشروحات

Fahm Ul Falkiyaat

Fahm Ul Falkiat فہم الفلکیات

ڈاؤن لوڈ کریں

فہم الفلکیات

مرتبہ: سید شبیر احمد صاحب کاکا خیل

مدیر فنی امورعالمی ادارہ تسہل الحسابات الاسلامیہ

ناشر؛ مکتبہ دارالعلوم کراچی۔

Talkhees ul Falkiyaat

Talkhees ul Falkiyaat - تلخیص الفلکیات

ڈاؤن لوڈ کریں

تلخیص الفلکیات

افادات: ڈاکٹر مفتی احمد خان عفی عنہ

استاذورفیق شعبہ دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی۔

Samaratul Falkiyaat

Samaratul Falkiyaat - ثمرۃ الفلکیات

ڈاؤن لوڈ کریں

ثمرۃ الفلکیات

مؤلف: حضرت مولانا ثمیرالدین قاسمی صاحب

ناشر: مکتبہ ثمیر

مانچسٹر،انگلینڈ۔

Falkiyat e Jadida MosaRohaani Bazzy

Falkiyat e Jadida By Maulana Muhammad Musa Ruhani Bazi فلکیات جدیدہ

ڈاؤن لوڈ کریں

فلکیات جدیدہ وسیدالقمروعیدالفطر

حصہ اول و دوم۔

محدث اعظم،مفسر کبیر؛ الشیخ مولانا محمدموسی روحانی البازی

Jadid Falkiyati

wa Tahqiqi Mabahis

Jadid Falkiyati wa Tahqiqi Mabahis - جدید فلکیاتی و تحقیقی مباحث

ڈاؤن لوڈ کریں

جدید فلکیاتی و تحقیقی مباحث

اسلامی وفنی تناظرمیں۔

تالیف: مولانا حبیب اللہ نعمانی

Ibtidaee Falkiyaat 

Maulana Asaadullah Shahbaz

Ibtidaee Falkiyaat By Maulana Asadullah Shahbaz ابتدائی فلکیات

ڈاؤن لوڈ کریں

ابتدائی فلکیات

الشیخ مولانا اسداللہ شہباز حفظہ اللہ۔

ناشر: مکتبۃ الحجاز کراچی

Al Haiatul Kubra

 Maulana Muhammad Musa Ruhani Bazi

Al Haiatul Kubra - الہیئۃ الکبری مع شرحہا اردو

ڈاؤن لوڈ کریں

الہیئۃ الکبری مع شرحہا سماء الفکری

الجزالاول

الشیخ زبدۃ المحققین مولانا محمد موسی روحانی البازی رحمہ اللہ

درس نظامی کی شروحات پی،ڈی،ایف ڈاؤن لوڈ کریں

درس نظامی کے نصاب میں شامل کتب اور ہرایک کتاب کی تمام ترشروحات اس پیج پراپلوڈ کردی گئی ہیں۔ اپنی مطلوبہ کتب وشروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مدارس سے ریلیٹڈ مفید معلومات بشمول مدارس نصابی معلومات،امتحانی معلومات کشف الدرجات رول نمبر سلپس وغیرہ اور دیگر بہت سی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *