عید کی نماز کا طریقہ مختصر خطبہ اور ضروری مسائل یہاں سے معلوم کریں۔ عید الفطر ان شاء اللہ 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔ عید کی نماز ادا کرنے کا مکمل طریقہ کار اور عید سے متعلق ضروری مسائل سیکھیں۔ اسی طرح عیدین پڑھانے کے لئے مختصر خطبہ بھی یہاں مہیا کیا گیا ہے۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اور مطلوبہ معلومات نا ملنے کی صورت میں کمنٹس باکس میں ہم سےرابطہ کریں۔
عید کی نماز کا طریقہ مختصر خطبہ اور ضروری مسائل
عید الفطر کی شرعی حیثیت، عیدین کی نماز کا مکمل طریقہ کار، عید کی تاریخ اور عید سے متعلقہ ضروری مسائل کی معلومات سے مستفید ہونے کے لئے اس مضمون کو مکمل دیکھیں۔
نماز فرض ہے یا واجب؟
عید الفطر کی شرعی حیثیت: عید الفطر کی نماز اداء کرنا ہر مسلمان پر فرض نہیں ہے۔ البتہ واجب ہے۔ لیکن اس سے یہ ہر گز مراد نہ لیا جائے کہ اس کو اداء کرنا غیر ضروری ہے۔ یہ واجب ثابت دلیل ضنی سے ہوتا ہے۔ لیکن ادا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس کا بھی۔ کیونکہ کسی بھی واجب کا ترک کرنا یہ مکروہ تحریمی ہے جو کہ حرام کے قریب ہے۔ اس لئے اس سنگین جرم سے بچنا چاہیے۔
اس سال عیدالفطر کب ہوگی۔
اس سال 2024 بمطابق 1445 ہجری میں عید الفطر ان شاء اللہ 10 اپریل بروز بدھ یکم شوال المکرم کو ہوگی۔
مختصر خطبہ برائے عیدین
عید الفطر خطبے بہت سے اکابرین سے منقول ہیں۔ اصل خطبہ نماز حنفی کے کتابچہ یا اسی طرح دیگر نماز کی کتب میں بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ مذید آسان خطبے حاصل کرنے کے لئے ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔ اور ان تمام خطبوں کو پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں۔
عید کی نماز کا طریقہ
عیدین کی نماز کی نیت: نیت زبان سے ادا کرنا ضروری نہیں ہے۔ البتہ اگر ادا کرلی جائے تو بہتر ہے۔ نیت یہ ہے کہ میں نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز عید الفطر/عید الاضحی واجبہ مع 6 تکبیرات زائدہ اس امام کی اقتداء میں اللہ اکبر۔
ادائیگی کا طریقہ: دو رکعت عید کی نیت کرنے کے بعد امام کی اقتداء میں تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھ لیں۔ اور ثناء پڑھیں۔ ثناء کے بعد 3 زائد تکبیرات اداء کریں۔ اس طریقے سے کہ تینوں تکبیرات کو زبان سے اداء کریں اور ہاتھ کانوں تک اٹھا لیں۔ مگر پہلی دو تکبیروں کے بعد ہاتھ کانوں تک اٹھا کر نیچے چھوڑ دیں۔ اور تیسری تکبیر میں ہاتھ کانوں تک اٹھا کر نیچے نہ چھوڑیں بلکے ہاتھ باندھ لیں۔ کیونکہ اس کے بعد قرات ہوگی۔ اس کے بعد رکوع اور سجدہ اداء کریں اور دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوجائیں۔ دوسری رکعت میں پہلے سورۃ الفاتحہ اور کسی سورت کی تلاوت یعنی فرض قرات ہوگی۔ اور پھر تلاوت کے بعد زائد تکبیرات ادا کریں گے۔ سابقہ ترتیب کے مطابق زبان سے اللہ اکبر کہیں گے اور ہاتھ کانوں تک اٹھا کر نیچے چھوڑ دیں گے۔ اور چوتھی تکبیر چونکہ رکوع کی تکبیر ہے۔ اس لئے چوتھی تکبیر کے بعد رکوع میں چلے جائیں۔ اس کے بعد معمول کے مطابق رکوع اور سجدے اداء کریں۔ اور التحیات، درود شریف، دعا اور سلام کے بعد اپنی یہ نماز مکمل کریں۔ عید کی نماز آپ مکمل اداء کرچکے ہیں۔
صدقۃ الفطرکی مقدار اور ضروری مسائل معلوم کریں
خطبہ عید کا شرعی حکم و طریقہ
عید کا خطبہ مسنون ہے۔ جمعہ کے خطبے کی طرح ہی دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھیں گے۔ اور مسنون خطبہ کہیں گے۔ خطبے زبانی یاد نہ ہوں تو دیکھ کر بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی نماز کی کتاب سے خطبے دیکھ کر پڑھ لیے جائیں۔ یا اوپردیے گئے خطبے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ یا پھر دوں خطبوں میں حمد و صلوۃ اور چند آیات پڑھ لینا ہی کافی ہوجائے گا۔ عیدین کے خطبوں کی ابتداء اور انتہاء میں تکبیرات پڑھنے کا اہتمام بھی کرنا چاہئے۔ اورعید الفطر کے مقابلے میں عید الاضحی کے خطبے میں تکبیرات زیادہ پڑھی جائیں۔