وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کا طریقہ کار

وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کا طریقہ کار

اپڈیٹس

 بینک آف پنجاب کے ہیڈ آفس لاہور میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم مکین بھی موجود تھے۔

اب مویشی پال آسانی سے قریبی ویٹرنری ہسپتال سے لائیو سٹاک کارڈ بنا کر چار ماہ میں قرض کی چار برابر اقساط حاصل کر سکتے ہیں۔

پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن شروع: 80 ہزار فارمرز مستفید ہونگے

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے اس موقع پر ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے مویشی پال کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام سے تقریباً 80 ہزار مویشی پال کسان مستفید ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہمیشہ سے کسانوں کی بہتری اور ترقی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ لائیو سٹاک کارڈ اس عزم کی عملی مثال ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے کسان اپنے مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں گے اور اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کسانوں کی خوشحالی پنجاب کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ لائیو سٹاک سیکٹر صوبے کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کارڈ کے ذریعے اس سیکٹر کو مزید تقویت ملے گی۔

:لائو سٹاک کارڈ کی اہم خصوصیات

گیارہ ارب روپے کی بلا سود قرضے

تقریباً 80 ہزار مویشی پال کسانوں کو فائدہ

مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال

کسانوں کی آمدن میں اضافہ

صوبے کی معیشت کو تقویت

:درخواست دینے کا آسان طریقہ

اپنے موبائل فون سے ایک ایس ایم ایس ٹائپ کریں۔

اس میں لکھیں: PLC (خالی جگہ) آپ کا شناختی کارڈ نمبر

یہ ایس ایم ایس 8070 پر بھیج دیں۔

اس کارڈ کے ذریعے

کسان جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکیں گے۔

مویشیوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بہتر اقدامات کیے جا سکیں گے۔

دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفت ویکسینیشن

جانوروں کی صحت کے معائنے میں سہولت

جانوروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ

اور بہت کچھ

یہ کارڈ کسانوں کے لیے ایک بہت بڑی راحت کا باعث ہوگا۔ اس سے کسان اپنے جانوروں کو بہتر طریقے سے سنبھال سکیں گے اور ان کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

 !تو ابھی دیر نہ کریں اور اپنے لائیو سٹاک کارڈ کے لیے درخواست دے دیں

:مزید معلومات کے لیے

اپنے قریب ترین شفاخانہ حیوانات سے رابطہ کریں۔

یا پھر محکمہ کے ہیلپ لائن نمبر 080009211 پر کال کریں۔

پنجاب حکومت نے معذورافراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجراء کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *