آثارالسنن شروحات اردو پشتو برائے درجہ خامسہ

آثار السنن شروحات

شروحات پی ڈی ایف کتابیں

آثارالسنن شروحات اردو پشتو برائے درجہ خامسہ یہاں موجود ہیں۔ آثارالسنن کتاب اور اس کی اردو اور پشتو زبان کی شروحات یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ درس نظامی کتب و شروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تلاش کی مشقت سے بچتے ہوئے با آسانی اپنی مطلوبہ کتب کو حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اور اگر کسی کتاب یا شرح کے ڈاؤن لوڈ کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنہ ہوتو براہ کرم ہمیں کمنٹس باکس میں مطلع فرمائیں۔

آثار السنن شروحات

اللہ رب العزت نے جن مقدس نفوس کو اپنے دین کی خدمت کے لیے چن لیا ہے۔ پھر وہی دین کی خدمت میں میں امت پر احسانات کرتے ہیں۔ اور عند الله وعند الا نام مقبولیت کے جس مقام پر فائز ہیں۔ اور امت کے ایک بڑے طبقے کو جو ان اکابرین پر بطور تقلید اعتماد ہے۔ وہ  روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ پھر بالخصوص امام اعظم  نعمان بن ثابت ابو حنیفہ رحمہ اللہ ہیں۔ جن کو تمام ائمہ میں شرف ِتابعیت بھی حاصل ہے۔ آپ کی علم فقہ اور دیگرعلوم دینیہ پر دسترس کو ہمیشہ معتدل مزاج اصحاب علم نے سراہا ہے۔ اور چوٹی کے محدثین وفقہاء،عابدین،ارباب دانش آپ کے مقلد رہے ہیں۔

درجہ خامسہ کے نصاب میں شامل تفاسیر ڈاؤن لوڈ کریں

شرح آثار السنن برائے درجہ خامسہ

مگر بد شگونی قسمت سے کچھ لوگوں کو شروع ہی سےعلوم عالیہ کےاس مینار سے چڑ رہی ہے۔ اور وہ باوجود تمام تر حجت کے فقہ حنفی کے اکثر مسائل کو نصوص شریعت سے متعارض قرار دیتے ہیں۔ اور فقہاء احناف کو صراط مستقیم سے منحرف دکھلانے کے لئے سرگرداں رہے ہیں۔ تا ہم جب ان لامذہب لوگوں کی جانب سے بے سروپا پرو پیگنڈےشروع ہوئے۔ اور ان سے عوام الناس کے گمراہ ہونے کا اندیشہ ہوا۔ تو ناقدین و ماہرین کی ایک بڑی جماعت نے فقہ حنفی کے بانی اور دستور اسلامی کے پہلے باضابطہ مدون امام اعظم ابوحنیفہ کا دفاع شروع کیا۔ اور آپ کے اصحاب کی سوانح حیات قرآن و سنت و علوم دین میں مہارت اور خدمات کو مستقل تصانیف کے ذریعے اجاگر کیا۔ جن میں علمائے احناف کےعلاوہ دوسرے مسلک والے مورخین بھی ہیں۔ مثلاً علامہ جلال الدین سیوطی شافعی (صاحب خویش اصحمہ)ابن غیردالبر مالکی(صاحب الانتقام اور سبط ابن الجوزی تخیلی)صاحب الانتصار وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

ہدایہ جلد اول کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں

اردو شروحات برائے درجہ خامسہ

دوسری جانب وابستگانِ فقه حنفی نے مل کر اس کا علمی دفاع شروع کیا۔ جن میں محدث وفقیہ حضرات کا ایک مستقل طبقہ مسلک حنفی کے مسائل کو بیان کرنے لگا۔ اور وہ مآخذ جو قرآن و سنت جو بوقت اجتھاد امام ابو حنیفہ و اصحاب کے پیش نظر رہے تھے۔ مستقل تصنیف کے ذریعے بیان کرنے لگے۔ غیر منقسم ہندوستان میں فتنہ غیرمقلدیت وتحریک لامذہبیت کے سدباب میں شروع ہوئے۔ اور فقہ حنفی کے دفاع میں جس کتاب کو ایک گونہ اولیت حاصل رہی ہے۔  یہ کتاب یعنی” آثار السنن” ہے۔ علامہ ظہیر احسن المعروف بہ شوق نیوی رحمہ للہ ہیں۔ جنہوں نے بڑی جانفشانی سے کتاب وسنت کے گوشہ گوشہ سے مسائل جمع کیے۔ فقہ حنفی کے ثبوت پر نا قابل تردید دلائل جمع کر دیئے ہیں۔ اس کتاب کی جامعیت وافادیت کو مد نظررکھتے ہوئے اکابرین وفاق المدارس الربیہ پاکستان نے اس کو درس نظامی کے نصاب میں شامل فرمایا۔ اور تاحال درجہ خامسہ کے طلباء کو یہ کتاب پڑھائی جارہی ہے۔

آثارالسنن کتاب اور شروحات برائے درجہ خامسہ

ڈاؤن لوڈ لنک

 کتب و شروحات

Asaar Ul Ssunan

ڈاؤن لوڈ کریں

آثار السنن مع التعلیق الحسن

للعلامۃ محمد بن علی النیموی

ناشر؛ مکتبۃ البشری پاکستان۔

 Tozeeh Ul Ssunan Sharah Asaar Ul Ssunan

جلد1 ڈاؤن لوڈ کریں

جلد2 ڈاؤن لوڈ کریں

توضیح السنن جلد اول دوم

مصنف؛ مولانا عبدالقیوم حقانی

ناشر؛ القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ نوشہرہ۔

Anwar Ul Ssunan Pashto Sharah Asaar Ul Ssunan

ڈاؤن لوڈ کریں

انوارالسنن پشتو شرح آثارالسنن

مصنف؛ مولانا سمیع الحق حقانی

ناشر؛ مکتبہ رحمانیہ،محلہ جنگی قصہ خوانی پشاور۔

Asaar Ul Ssunan Urdu Tarjumah

ڈاؤن لوڈ کریں

آثار السنن مع اردو ترجمہ۔

مترجم و شارح؛ محمد اشرف فاضل جامعہ نصرۃ العلوم  گوجرانوالہ۔

ناشر؛ مکتبۃالحسینیہ قزافی روڈ گوجرانوالہ۔

Tasheel Ul Asaar fi hall E Asaar Ul Ssunan

ڈاؤن لوڈ کریں

تسہیل الآثار فی حل آثار السنن

تالیف؛ حضرت مولانا سیف الرحمن صاحب

ناشر؛ جامعہ عمر بن خطاب عالم کالونی ملتان۔

Dars E Asaar Ul Ssunan Urdu Sharah Asaar Ul Ssunan

ڈاؤن لوڈ کرین

درس آثار السنن اردو شرح آثار السنن

تصنیف؛ مفتی فیضان الرحمن کمال

ناشر؛ مبشرپبلشرز، علامہ بنوری ٹاؤن کراچی۔

Anwar Ul Ssunan Sharah Asaaar Ul Ssunan

ڈاؤن لوڈ کریں

انوارالسنن شرح آثار السنن

مصنفہ؛ مولانا ابوعبداللہ محمد بن مصطفی مجاہد

ناشر؛ اکبر بک سیلرز لاہور

درس نظامی کی کتابیں اور اردو شروحات

درس نظامی کے نصاب میں شامل کتابیں حاصل کریں۔ اور ہرایک کتاب کی تمام تر شروحات بشمول اردوعربی اور پشتو،فارسی وغیرہ مختلف زبانوں کی شروحات حاصل کریں۔ اور یہ تمام شروحات ایک ہی صفحہ پر با آسانی حاصل کرنے کےلیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کو حاصل کرنے کریں۔ بشمول مدارس کی امتحانی معلومات کشف الدرجات رول نمبر سلپس وغیرہ۔ اسی طرح دینی اسناد سے متعلقہ معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ اور اگر آپ کو مزید کوئی کتاب یا معلومات مطلوب ہیں تو ہمارے ساتھ کمنٹس باکس میں رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *