درجہ خامسہ کا نصاب اور پرچہ جات کی ترتیب

درجہ خامسہ کا نصاب اور پرچہ جات کی ترتیب

اپڈیٹس

درجہ خامسہ کا نصاب اور پرچہ جات کی ترتیب مکمل معلومات یہاں موجود ہیں۔ درجہ خامسہ کا مکمل نصاب اور پیپرز کی کیا ترتیب ہوگی۔ تمام معلومات یہاں پرمہیا کردی گئی ہیں۔ وفاق المدارس نصاب للبنین ڈاؤن لوڈ کریں۔ احباب مہیا کردہ معلومات کے مطابق اپنا تعلیمی سال مکمل کریں۔ اورامتحانات کی تیاری کریں۔ امتحانات کی تیاری میں معاون کتب و شروحات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مزید مدارس کی نصابی و تعلیمی معلومات،مدارس امتحانی معلومات اور دینی اسناد کا معادلہ و تصدیق وغیرہ سے متعلقہ بہت سی مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ کا مطالعہ کریں۔ ہر ایک کتاب کی تمام تر شروحات کو ایک پیج پر جمع کیا گیا ہے۔ تاکہ تلاش کرنے میں زیادہ وقت نہ ضائع ہو۔ اور با آسانی اپنا مطلوب حاصل کیا جاسکے۔

درجہ خامسہ کا نصاب اور پرچہ جات کی ترتیب

نصاب تعلیم درجہ خامسہ بنین وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی امتحانی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق۔ 1437 ہجری سے درجہ خامسہ بنین کا امتحان المدارس العربیہ کے سلانہ امتحانات کے تحت ہوگا۔ جو کہ تاحال وفاق المدارس العربیہ پاکستان سالانہ امتحانات میں درجہ خامسہ کا امتحان لے رہاہے۔ درجہ خامسہ کے نصاب سے متعلق مدارس کے منتظمین اور مہتممین سےآراء طلب کی گئی تھیں۔ ان آراء کی روشنی میں نصاب کمیٹی نے درجہ خامسہ کا نصاب مرتب کیا۔ وفاق کی مجلس عاملہ اورمجلس شوری نے اس کی منظوری دی۔

 درجہ خامسہ کا نصاب تعلیم حسب ذیل ہے۔

 فن اول علم ترجمہ اور تفسیر: سورہ فاتحہ سے سورہ یونس تک تقریبا 10 پارے ترجمہ اور تفسیر پڑھائی جائے۔

 فن ثانی علم الفقہ:  فقہ کی مشہور کتاب الہدایہ مع الدرایہ جلد اول مکمل کتاب پڑھائی جائے۔

فن ثالث علم اصول الفقہ:  خامسہ کے نصاب میں داخل کتاب  حسامی ابتداء سے کتاب القیاس تک پڑھائی جائے۔ اوراس کےساتھ اصول فقہ کی کتاب “نورالانوار” سے  کتاب القیاس پڑھایا جائے۔ تاریخ کی کتاب زیر غور ہے۔

فن الرابع علم البلاغہ:علم بلاغت  کی کتاب “مختصرالمعانی” مکمل پڑھائی جائے۔ (پہلے اس کتاب کا صرف فن اول اور فن ثالث ہی نصاب میں داخل تھا، جبکہ بعد میں وقتی ضرورت کے مد نظر وفاق المدارس کی نصابی کمیٹی نے اس میں تبدیلی کی اور مکمل کتاب کو نصاب میں شامل کردیا) بشمول فن اول،فن ثانی،فن ثالث تینوں فنون مکمل نصاب میں شامل ہیں۔

 فن خامس علم الفلسفہ والعقائد: اس فن میں علم کلام کی کتاب “انتباہات مفیدہ” اردو والی پڑھائی جائے۔ اس کے ساتھ  حدیث مبارکہ کی کتاب “آثارالسنن” ابتدا سے کتاب الوتر تک پڑھائی جائے۔ اس کے ساتھ ہی علم فلسفہ کی کتاب “معین الفلسفہ” پڑھائی جائے۔

 فن سادس علم الادب العربی: علم ادب العربی کی کتاب “دیوان متنبی” ابتداء سے قافیۃ الدال تک نصاب میں شامل کی گئی ہے۔ اور علم ادب عربی کی مشہور کتاب “المعلقات السبعہ” کے ابتدائی تین معلقے نصاب میں داخل کیے گئے ہیں۔

اوپر دیے گئے نصاب کے مطابق درجہ خامسہ کا سال پڑھایا جائے۔

درجہ خامسہ سالانہ امتحانات میں پیپرز کی ترتیب

درجہ خامسہ کے سالانہ امتحانات وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہوں گے۔ پیپرز  کی ترتیب یوں ہوگی۔

پہلا پرچہ: فن اول علم ترجمہ اور تفسیر۔ پہلا پیپر ترجمہ اور تفسیر کا ہوگا۔ جس میں نصاب میں شامل سورہ فاتحہ سے سورہ یونس تک تین سوال مکمل ہوں  گے۔

 دوسرا پرچہ علم فقہ کا ہوگا۔ جس میں  داخل نصاب کتاب ہدایہ جلد اول سے تینوں سوال کیے جائیں گے۔

 تیسرا پیپر اصول فقہ کا ہوگا۔ جس میں اصول فقہ کی کتاب حسامی ابتدا سے کتاب القیاس تک دو سوال ہوں گے۔ اور کتاب “نورالانوار” کے باب القیاس سے ایک سوال ہوگا۔

 چوتھا پیپر علم البلاغت کا ہوگا۔ علم ادب و بلاغت کی کتاب مختصرالمعانی مکمل نصاب میں داخل ہے۔ اسلیے اسی کتاب سے تینوں سوال گے۔

 پانچواں پیپر علم الفلسفہ والعقائد کا ہوگا۔ نصاب میں شامل کتاب “انتباہات المفیدہ” سے  صرف ایک سوال ہوگا۔

دوسرا سوال حدیث کی کتاب “آثارالسنن” سے کیا جائے گا۔ جو کہ ابتدا سے کتاب الوتر تک داخل نصاب ہے۔

اورتیسرا سوال فلسفہ کی کتاب “معین الفلسفہ” سے کیا جائے گا۔

 آخری پیپرعلم الادب العربی کا ہوگا۔ خامسہ کے نصاب میں شامل علم ادب عربی کی کتاب “دیوان متنبی” ابتدا سے قافیۃ الدال تک تین جز ہوں گے۔یعنی کہ ایک سوال مکمل اور دوسرے سوال کا ایک جز اس کتاب سے ہوگا۔

 اور دوسری کتاب “المعلقات السبعہ” سے بھی تین معلقے شامل نصاب ہیں تین جز اس کتاب سے ہوں گے۔ اس ترتیب سے تین سوال مکمل کیے جائیں گے۔

طلباء کرام اوپر دی گئی ترتیب کے مطابق امتحانات کی تیاری جاری رکھیں۔ تیاری سے متعلقہ معاون مواد حاصل کریں۔ مثلا نصابی کتب وشروحات اور دس سالہ حل شدہ پرچہ جات وغیرہ کے باآسانی حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔

نصاب تعلیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان للبنین ڈاؤن لوڈ کریں

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا شعبہ درس نظامی للبنین کا مکمل نصاب پی،ڈی،ایف فائیل میں ڈاؤن لوڈ کریں۔

نصاب للبنین ڈاؤن لوڈ کریں

درس ںظامی کتابیں اور شروحات پی،ڈی،ایف ڈاؤن لوڈ کریں

درس نظامی کی نصابی کتابیں اور ہر کتاب کی تمام تر شروحات کو ایک ہی پیج پر حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات حاصل کریں۔ بشمول مدارس کی نصابی،تعلیمی معلومات،مدارس کی امتحانی معلومات،رول نمبر سلپس کشف الدرجات اور سالانہ نتائج وغیرہ۔ اسی طرح علمی و تحقیقی مضامین جمعہ کے بیان کے لیے بہترین معاون مواد ہماری سائٹ سے حاصل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *