دیوان متنبی شرح اردو عربی برائے درجہ خامسہ یہاں موجود ہے۔ خامسہ کے نصاب میں شامل دیوان متنبی کی کتاب اور اس کی اردو عربی شروحات یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ درس نظامی کتب وشروحات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلا تکلف اپنی مطلوبہ کتب اور شروحات ایک ہی پیج پر حاصل کرنے کے لیے ہماری سئٹ وزٹ کریں۔ ہرایک کتاب کی تمام تر شروحات کو ایک ہی صفحہ پر جمع کیا جاتا ہے۔ جس میں اردو عربی فارسی،اور پشتو وغیرہ کی شروحات شامل ہیں۔ مزید اپنی مطلوبہ معلومات اور کتب کے حصول کے لیے کمنٹس باکس میں ہم سے رابطہ کریں۔
دیوان متنبی شرح اردو عربی برائے درجہ خامسہ
دین اسلام میں عربی زبان کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ عربی قرآن و حدیث اوراسلامی علوم کی زبان ہے۔ اور اسلام کے تمام اصل مصادر ومراجع کی زبان ہے۔ اسلام چونکہ ایک آفاقی دین ہے۔ اس لیے اس کی زبان بھی رنگ ونسل اور وطن و علاقہ سے بلند ایک آفاقی زبان ہے۔ عربی زبان سے گہری وابستگی اور پوری واقفیت کے بغیر اسلامی علوم میں مہارت اور پختگی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ عربی زبان کی اس اہمیت کے پیش نظر دینی مدارس کے رائج نصاب میں عربی ادب کی متنوع کتابیں داخل درس ہیں۔ ابتدائی اور درمیانے درجات میں نثر کی منتخب کتابیں داخل نصاب ہیں۔ اس کے بعد عربی اشعار کی بعض بلند پایہ کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔
شروحات دیوان متنبی برائے درجہ خامسہ
دیوان متنبی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ درحقیقت تیسری صدی کے مشہور شاعراورادیب ابو الطیب المعروف متنبی کے مرتب کردہ اس دیوان کا نام ہے۔ جس میں انہوں نے شعرائے عرب کا کلام کھنگالنے کے بعد مختلف شعرائےاصناف سخن کو جمع کیا ہے۔ ان کے منتخب کردہ اس مجموعہ کی لغوی افادیت پر عرب کے قدیم و جدید تمام ادیب متفق ہیں۔ متنبی کا یہ انتخاب زیادہ تر دور جاہلیت کے کلام پرمشتمل ہے۔ جس کا عام ماحول فخروغرور،زن وزرکی محبت بقتل وغارت گری تھا۔ اسی طرح عصبیت و جاہ پرستی جیسے مکروہ اور تعفن جذبات سے آلودہ ہے۔ اور اسلام کے نظام اخلاق کی بلند انسانی قدروں کے بالکل برعکس عہد جاہلیت کی تاریک معاشرتی اقدار سے لبریز ہے۔ لیکن دوسری طرف چونکہ یہی وہ عہد ہے۔ جس میں اسلام کا ظہور ہوا۔ قرآن کا نزول ہوا۔ اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعالمین بن کر مبعوث ہوئے۔ اس لیے قرآن وحدیث کے حقیقی اور اک اور اسلامی تعلیمات کا پس منظر جاننے کے لیے اس دور کی تہذیب و تمدن اور زبان و ثقافت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
سبعہ معلقہ کی شروحات ڈاؤن لوڈ کریں
اردو شرح دیوان متنبی درجہ خامسہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اپنے دیوان بینی اشعار جاہلیت سے تعلق قائم رکھو۔ کیونکہ اس میں تمھاری کتاب کی تفسیراور تمھارے کلام کے معنی ملتے ہیں۔ اسی ضرورت کی وجہ سے دیوان المتنبی جیسی کتابیں نصاب کا جز قرار دی گئی ہیں۔ اور درس نظامی میں”قافیۃ الدال “تک درجہ عالیہ اول(خامسہ)کے طلباء کو پڑھائی جاتی ہیں۔
دیوان المتنبی کتاب اوراس کی اردو،عربی شروحات برائے درجہ خامسہ
ڈاؤن لوڈ لنک |
کتب و شروحات کے نام |
Diwan ul MutanabbiHaqqaniah |
دیوان المتنبیابوالطیب احمد بن حسین بن عبدالصمد جعفی کندی،کوفی ناشر؛ مکتبۃحقانیہ |
Diwaan Ul MutanabbiUrdu Sharah |
اردو شرح دیوان المتنبیشارح؛ مولانا اسیرادروی ناشر؛ مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور۔ |
Tozeeh Ul Qsaaed E LmuntaKabah Sharah urdu Dewaan Ul Mutanabbi |
توضیح القصائد المنتخبہ شرح اردو دیوان المتنبیمؤلف؛ مولانا مفتی محمد اقبال قاسمی ناشر؛ دارالاشاعت دیوبند |
Dewaan Ul Mutabnabbi Mutrajam |
دیوان المتنبی مترجممصنف؛ نظام الدین اسیرادروی ناشر؛ قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی |
Dewaan Ul Mutanabbi Meer Muhammad KutabKhanah |
دیوان المتنبیناشر؛ میرمحمدکتب خانہ،مکتبہ رحمانیہ |
Allame Ul Azizi Arbi Sharah Dewaan Ul Mutanabbi |
الامع العزیزی عربی شرح دیوان المتنبیناشر: تحقیق التراث ناشر: مولوی محمد سعید |
Sharah Ul Ddewaan Fi Tasheel Lbyaan |
شرح الدیوان فی تسہیل البیانعربی شرح و اردو ترجمہ شارح؛ مولوی ذولفقارعلی دیوبندی ناشر؛ قدیمی کتب خانہ،کراچی۔ |
Dewaan Ul Mutanbbi Arbi Sharah |
دیوان المتنبی عربی شرحعبدالرحمن البرقوقی ناشر؛ مؤسسۃ ھنداوی للتعلیم والثقافۃ،قاہرہ مصر۔ |
Hashia Itqan Ul Multaqa Dewaan Ul Mutanabbi Dawat E Islami |
حاشیہ اتقان المتلقی علی دیوان المتنبیدعوت اسلامی |
درس نظامی کی نصابی کتاب اور شروحات پی ڈی ایف
درس نظامی کی کتب اور ہر کتاب کی تمام تر شروحات ایک ہی صفحہ پر حاصل کرنے کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔اور اگر کتب یا شروحات کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سمانہ ہوتو براہ کرم کمنٹس باکس میں ہمیں مطلع فرمائیں۔ مزید اس طرح کی مفید معلومات کے حصول کے لیے بشمول مدارس امتحانی معلومات، کشف الدرجات رول نمبر سلپس وغیرہ۔ اسی طرح دینی اسناد سے متعلقہ مفید معلومات کے حصول کے لیے ہماری سائٹ وزٹ کریں۔ اور اگر کسی قسم کی معلومات آپ کو مطلوب ہیں تو کمنٹس باکس میں آپ رابطہ کرسکتے ہیں۔